ماریہ صدف کا 5 سال کی کم عمر میں تکمیلِ ناظرہ قرآن!
الحمدللہ مالیگاؤں شہر مسجدوں، میناروں، مدارس، خانقاہوں کا شہر ہے الحمد للہ شہرِ مالیگاؤں میں کئی بڑے بڑے دارالعُلوم، مدارس, خانقاہیں موجود ہیں یہاں کے فارغین دنیا بھر میں دینِ متین کی خدمت کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے لوگ دینی تعلیم کے حصول کے لیے مالیگاؤں شہر کا رُخ کرتے ہیں…
الحمداللہ بڑی خوشی و مسرّت کا مقام ہے کہ مالیگاؤں شہر کی مشہور و معروف سماجی، سیاسی شخصیت معروف سوشل ورکر صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں و ڈائریکٹر حفاظت میڈیا جناب محمد عارف نوری صاحب کی دُختر ماریہ صدف نے 5 سال کی کم عمر میں ناظرہ قرآن مکمل کیا اور ساتھ ہی ڈرائینگ رنگ بھرو مقابلے میں اوّل مقام حاصل کیا پچھلے دنوں عارف نوری صاحب کی بڑی بیٹی عفیفہ مریم نے بھی ناظرہ قرآن بالتجوید میں اوّل مقام حاصل کیا تھا یقیناً استاد کی محنت اور والدین کی تربیت کا نتیجہ ہے کہ دونوں بچّوں نے یہ مقام حاصل کیا اللہ پاک سے دعا ہے کہ دونوں بچّوں کو حافظِ قرآن بنائے دنیا و آخرت کی تمام نعمتوں، برکات سے مالا مال فرمائے علمِ نافع عطاء فرمائے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں