src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آل انڈیا لائیرس کونسل مہاراشٹر نائب صدر منتخب ہونے پر ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان کا استقبال! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 16 مارچ، 2023

آل انڈیا لائیرس کونسل مہاراشٹر نائب صدر منتخب ہونے پر ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان کا استقبال!






آل انڈیا لائیرس کونسل مہاراشٹر نائب صدر منتخب ہونے پر ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان کا استقبال!
 

راشٹریہ مسلم مورچہ، حفاظت گروپ مالیگاؤں، آل انڈیا مومن کانفرنس، خدامِ اعلیٰ حضرت، آل انڈیا جمیۃ القریش، سنّی تعزیہ کمیٹی، حفاظت میڈیا مالیگاؤں و دیگر
 



         محمد عارف نوری 
( نائب صدر راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں)





مالیگاؤں شہر کے مشہور و معروف وکیل عبدالعظیم خان صاحب کو کون نہیں جانتا؟ شہر کا ہر فرد اِن سے واقف ہے خاص طور پر 12 نومبر 2021 بروز جمعہ ناموسِ رسالت صل اللہ علیہ وسلم (تری پورہ) کے نام پر بند منایا گیا بند کے دوران تشدد پھوٹ پڑا جس کے بعد کئی افراد پر سنگین دفعات اور کاروائی کی گئی اس معاملے میں پہلے دن سے ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان صاحب اور شہر کے دیگر وکیلوں نے 12 نومبر معاملے میں بے قصور مسلمانوں کی رہائی، ضمانت اور انصاف کے لئے انتھک، محنت، کوششیں، جدوجہد کی جسے مالیگاؤں شہر کی عوام کبھی فراموش نہیں کرسکتی یہی وجہ تھی کہ آل انڈیا لائیرس کونسل جیسی عظیم و فعال تنظیم نے ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان صاحب کی خدمات اور صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے آل انڈیا لائیرس کونسل مہاراشٹر کے نائب صدر کے عہدے پر منتخب کیا اس تنظیم نے 10جنوری 2022 کو ایک ٹیم مالیگاؤں شہر میں گراؤنڈ رپورٹنگ کے لیے بھیجی تھی جسمیں سکریٹری جنرل ایڈوکیٹ شرف الدین احمد (سپریم کورٹ)، ایڈوکیٹ سنتوش جادھو نیشنل سیکریٹری و دیگر نے 12 نومبر تشدد معاملے میں مکمل رپورٹ آل انڈیا لائیرس کونسل کو پیش کی اور اس تنظیم نے انصاف کے لئے وکیلوں کی کافی مدد کی انصاف کے لئے لڑنے والی اس تنظیم نے ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان صاحب کو نائب صدر مہاراشٹر منتخب کیا اس موقع پر خطیبِ ملّت صوفی انیس احمد قادری، جاوید انور صاحب، اکبر سیٹھ اشرفی (راشٹریہ مسلم مورچہ) محمد عارف نوری صاحب، مصطفٰی برکتی سر (حفاظت گروپ مالیگاؤں) ڈاکٹر اخلاق انصاری صاحب (آل انڈیا مومن کانفرنس) شیخ یوسف قریشی صاحب، شیخ عمران ماسٹر (آل انڈیا جمیۃُ القریش) سنّی تعزیہ کمیٹی، خدّامِ اعلیٰ حضرت، حفاظت میڈیا مالیگاؤں و دیگر تنظیموں کی جانب سے عبدالعظیم خان صاحب کی آفس پر شاندار، والہانہ استقبال شال، گلدستہ، پھولوں کا ہار وغیرہ سے کیا محترم جناب جاوید انور صاحب نے مختصراً تعارف و عبدالعظیم خان صاحب کی خدمات پر روشنی ڈالی خطیبِ ملّت صوفی انیس احمد قادری صاحب نے دعا فرمائی عبدالعظیم خان صاحب نے تمام ہی تنظیموں کے نمائندہ افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages