عین شبِ برات کے روز ہی آصف شیخ کا دھرنا کیوں؟
مالیگاوں کی عوام اس درد کو با احساس جانتی ہے کی بڑا قبرستان بم بلاسٹ کے مجرمین آج بھی آزادانہ گھوم رہے ہیں۔
اس پر ستم ضرفی کہ ہمارے گاوں کے سابق ایم ایل آے آصف شیخ گزشتہ سالوں قبرستان بم بلاسٹ کے ثبوت جو قبرستان کے گیٹ پر آج بھی موجود ہے, آکسیج کی کمی کی بے ہودہ وجہ بتا کر اس گیٹ کو شہید کرنے کی سازش کی تھی جو کہ ناکام ہوئی تھی۔ پر آج عین شب برات کے موقع پر یہ جناب آصف شیخ دھرنا کرنے والے ہیں کہیں یہ کوئی سازش تو نہیں۔ بم بلاسٹ جیسے حادثہ کو مالیگاوں کے لوگوں کے ذہنوں سے بھلانے کی سازش تو نہیں کر رہے ہیں آصف شیخ۔ بم بلاسٹ کے مجرمین کو بچانے کی سازش تو نہیں کر رہے ہیں۔
شاید آصف شیخ یہ نہیں جانتے ہیں کی گزشتہ سالوں سے مالیگاوں کے علماء دین قبرستان بم بلاسٹ کے مجرمین کو قیفر کردار تک پہچانے کی ہر قانونی کوشش کر رہے ہیں۔
کہیں یہ لوگ علماء اکرام کی کوششوں کی مٹی پلید کرنے کی سازش تو نہیں کر رہے ہیں۔
میں اک عام شہری ہونے کہ ناتے آصف شیخ کے اس دھرنے کی مزمت کرتا ہوں اور اپنی ناراضگی کا اظہار کرتا ہوں کی اپنی سیاسی دکان چمکانے کے اور بھی موقع ہیں۔ خدارا اُن بے قصوروں کی جان کا سودہ نا کریں اور اپنی دکان اٹھا کر کہیں اور لگائیں۔
*نوٹ*: ہیرا پورہ قبرستان بننا چاہئے ہم اس کے حق میں ہے۔
ہیرا پورہ قبرستان کی زمین اک زمانہ سے خالی پڑی ہوئی ہے۔ جب آپ کے والد اور آپ کی دوسری امّی میئر تھی تب آپ کو فکر ہونا چا ہیئے تھا۔
رہی بات دھرنے کی تو آصف شیخ تم کو دھرنا ہیرا پورہ قبرستان کی جگہ پر ہی کرنا چاہیئے تھا۔ عین شب ِبرات کے موقع پر بڑا قبرستان پر دھرنا کرنا آصف شیخ کی نِیت میں صاف کھوٹ نظر آ رہی ہے۔
فقط: اک ناراض عام شہری
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں