چاندی کی تلوار کی نیلامی کے روپیٶں سے زیر علاج عنایت شیخ کا انتقال
کیا نیلامی کی مکمل رقم نہ پہنچنے کی وجہ سے شیخ عنایت کے علاج میں دیری ہوئی ۔۔ !!!!!!!؟؟؟؟
بلند بانگ دعوٶں کے ساتھ شہر بھر میں انسانی ہمدردی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بتاٸیں کہ نیلامی کی رقم کا کیا ہوا ؟
مالیگاٶں (7 مارچ) آج عین شب برآت کے روز جس وقت سابق ایم ایل اے شیخ آصف ہیرا پورا قبرستان کو بچانے کے نام پر بڑا قبرستان گیٹ پر دھرنا کررہے تھے تو وہیں ایک روح فرسا خبر ملی کہ کذنی ٹرانسپلانٹ کے مریض شیخ عنایت کا انتقال ہوگیا ۔۔ اناللہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرماٸے اور ان کے درجات کو بلند فرماٸے ۔۔۔ آمین
عوام کو یاد ہوگا کہ یہ وہی شیخ عنایت ہے جن کے علاج کے نام پر سابق ایم ایل اے شیخ آصف کے والد سابق میٸر شیخ رشید نے چالیس سالہ جشن کے موقع پر تحفے میں ملنے والی چاندی کی تلوار کی نیلامی یہ بول کر کرواٸی تھی کہ نیلامی کے روپیٶں سے شیخ عنایت کا علاج ہوگا ۔ شیخ رشید سمیت دیگر مہمانوں کو دیۓ جانے والی تلواروں کی نیلامی کی کل رقم 10 لاکھ روپٸے اور ایک لاکھ روپیہ وزیراعلی فنڈ سے منظور کروانے کی بات کہی گٸی تھی اور شہر بھر میں اردو مراٹھی میڈیا اور شوشل میڈیا کے ذریعے شیخ عنایت کے علاج و معالجے کا پورا خرچ اٹھانے کا ڈھنڈورا زور و شور سے پیٹا گیا تھا ۔ اور 40 سالہ جشن شیخ رشید کے اسٹیج پر شیخ عنایت کے اہل خانہ کے ساتھ چیک دیتے ہوٸے خوب فوٹو بھی کھینچوایا گیا ۔ لیکن چند ہمدردوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ شیخ عنایت تک وہ مکمل رقم نہیں پہنچی ۔ نہ ہی ہاسپٹل کے اکاٶنٹ میں ٹرانسفر کی گٸی ۔ ہم لوگ ڈاٸیلاسیس کے لیۓ دوڑتے رہے ، انکی آفسوں کا چکر پہ چکر کاٹتے رہے لیکن شیخ عنایت کے علاج کا پورا خرچ اٹھانے کا اعلان کرکے شہر بھر سے صرف واہ واہی لوٹی گٸی اور کچھ روپیٶں کے علاوہ ہمیں کسی طرح کی کوٸی مدد نہیں ملی ۔ یہاں تک کہ شیخ عنایت نے دم توڑ دیا ۔۔۔۔ اب اس بات میں کتنی سچاٸی ہے یہ تو وہی لوگ بتاسکتے ہیں ۔
شیخ رشید ، شیخ آصف اور انکا گن گان کرنے والے اب یہ بتاٸیں کہ شیخ عنایت کو وہ رقم کیوں ادا نہیں کی گٸی ؟ اور اس رقم کا کیا ہوا ، فی الحال وہ 11 لاکھ روپٸے کہاں ہیں ۔ ؟
زندگی اور موت اللہ رب العزت کے قبضہ قدرت میں ہے ۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ اگر وہ تمام رقم شیخ عنایت کو مل جاتی تو وہ زندہ ہوتا لیکن کم از کم اسکے اہل خانہ کو کچھ تسلی تو رہتی کہ شیخ عنایت کا مکمل علاج کرکے اسباب کے زمرے میں کوشش تو کی گئی ۔
ہم اس موقع پر مرحوم شیخ عنایت کے اہل خانہ کو مرضی مولیٰ پر راضی رہنے اور صبر کرنے کی تلقین کرتے ہیں اور خانوادہ شیخ رشید سے یہ امید کرتے ہیں کہ نیلامی کی مکمل رقم تو مرحوم کے کام نہ آسکی تو بقیہ رقم کو اسکے بوڑھے ماں ماپ ، بیوہ اور دو یتیم بچوں کو دے دی جاٸیں تاکہ انکی زندگی کے ایام میں گذر بسر کے لئے تھوڑی بہت راحت ہوسکے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں