اردو کتاب میلہ کی اختتامی تقریب میں معروف سماجی کارکن حاجی سلیم سیٹھ کی شرکت ..!!
حاجی سلیم سیٹھ کے ہاتھوں طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم ..!!
دھولیہ : 12 فروری 2023 مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا دھولیہ اور محبانِ کتب اردو مالیگاؤں کے اشتراک سے چار روزہ اُردو کتاب میلے کا افتتاح شہر کے ترقی پسند رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کے دستِ مبارک سے مورخہ 9 فروری بروز جمعرات کو عمل میں آیا ۔اس اردو کتاب میلے میں دھولیہ شہر کی تمام اُردو اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے درمیان مختلف ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوئے۔ آل انڈیا مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ چار روزہ اردو کتاب میلہ میں شہر و بیرون شہر کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کر کے لاکھوں روپیہ کی کتابیں خریدی۔ مورخہ 12 فروری بروز اتوار کو اردو کتاب میلہ کا اختتام عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ایک عظیم الشان اختتامی اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کے چھوٹے بھائی حاجی سلیم سیٹھ کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا جہاں ان کا استقبال نفیس سر صدر مدرس اسکول نمبر 20 کے ہاتھوں شال اور پھول دے کر کیا گیا۔ اس موقع پر حاجی سلیم سیٹھ کے ہاتھوں طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ۔ اردو کتاب میلہ کی اس اختتامی تقریب میں شہر و اطراف کے سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
حلیم شمس الدین انصاری
ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں