قرآن مجید کو صحت و تجوید کے ساتھ ساتھ ٹھہر ٹھہر کر غور و فکر کر کے پڑھنا چاہیے ( القرآن )
اعجاز شاھین مالیگاؤں
عفیفہ مریم بنت محمد عارف نوری سمیت تمام دیگر طلباء و طالبات ، قابل مبارکباد ہیں ۔
جنہوں نے کافی محنت اور دلچسپی کے ساتھ قرآن مجید کو اچھی صحت و تجوید کے ساتھ مکمل کیا اور مقابلے میں اول دوم انعامات حاصل کئے
ساتھ ہی ساتھ اساتذہ کرام بھی مبارکبادی کے مستحق ہیں ۔
البتہ اب قرآن مجید کو سمجھ کر ترجمے کے ساتھ پڑھنے کا بھی اہتمام ہونا چاہئے تاکہ قرآن مجید ہم سے کیا مطالبہ کر رہا ہے خود کو بھی معلوم ہونا چاہیے اور دوسروں کو بھی بتانے اور سمجھانے کی کوشش ہونی چاہیئے تب جا کر ہم دنیا میں بھی کامیابی حاصل کر سکیں گے اور آخرت میں بھی ان شاءاللہ
اللہ تعالیٰ مجھے ، آپ کو اور امت مسلمہ کے تمام افراد کو قرآن و حدیث کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں