src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مولانا سید محمد امین القادری صاحب کے والدین کے نام سے منسوب مسجد کا افتتاح - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 16 فروری، 2023

مولانا سید محمد امین القادری صاحب کے والدین کے نام سے منسوب مسجد کا افتتاح



 مولانا سید محمد امین القادری صاحب کے والدین کے نام سے منسوب مسجد کا افتتاح




 الحمدللہ! سوادِ اعظم اہلسنّت و جماعت کی عالمگیر تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام 18 فروری 2023ء بروز سنیچر نمازِ مغرب سے آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں)  کے والدین کے نام سے منسوب مسجد اہلسنّت شمع یاسین نزد حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج،زینب پارک مالیگاؤں کا عظیمُ الشّان افتتاح عمل میں آئیگاـ گذشتہ چند روز قبل مسجد کا سنگ بنیاد مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کے والدین محترم المقام سید یاسین علی و محترمہ شمع یاسین علی کی خصوصی دعاؤں اور علمائے اہلسنّت کے دست مبارک سے رکھا گیا زینب پارک و اطراف کے علاقے میں مسجد کی ضرورت کے پیش نظر انتہائی قلیل وقفہ میں مسجد کی تعمیر ہوئی سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں مالیگاؤں مجلسِ شوریٰ کے اہم رکن جناب نعیم نوری نے مساجد کی تعمیر کے حوالے سے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیر اہتمام شہر مالیگاؤں یہ میں " ٣٠ ویں  " مسجد کا قیام عمل میں آرہا ہے " مسجد اہلسنّت شمع یاسین " مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کے والدین کے نام سے منسوب ہے اس مسجد کی جگہ اور تعمیر کے علاوہ مسجد میں لگنے والے تمام ضروری سامان مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ نے اپنی ذاتی رقم سے تمام اخراجات پورا  کئے ہیں  بحمدہ للہ تعالیٰ 18 فروری بروز سنیچر نمازِ مغرب سے مسجد میں پنج وقتہ نماز کا آغاز کیا جائے گاـ وقت کی کمی کے پیش نظر علمائے کرام، آئمہ کرام، عمائدین شہر اور اہلیان شہر اس پیغام کو دعوت نامہ تصور کرتے ہوئے افتتاحی تقریب میں ضرور بہ ضرور شرکت کریں 


 الداعی :- عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ مساجد)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages