شب معراج کے مقدس موقع پر تاجدارِ ختمِ نبوّت کانفرنس
آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کا خطاب
الحمدللہ! ہر سال کی طرح امسال بھی معراجُ النبی ﷺ کے مقدس و پر بہار موقع پر سوادِ اعظم اہلسنّت و جماعت کی عالمگیر تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیمُ الشّان سنی اجتماع بنام تاجدارِ ختمِ نبوّت کانفرنس کا انعقاد 18/ فروری 2023ء بروز سنیچر بعد نمازِ مغرب سے رات 10 بجے تک نیّر چوک،نیا اسلامپورہ مالیگاؤں میں منعقد ہونے جارہا ہے جسمیں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کا ایمان افروز خطاب ہوگاـ اس کانفرنس میں گذشتہ دنوں نبیرۂ اعلیٰ حضرت، برادر حضور تاجُ الشریعہ الشاہ حضرت عبد المنان رضا خان المعروف منّانی میاں دامت برکاتہم القدسیہ نے شہر مالیگاؤں کے جن علماء کو سلسلۂ عالیہ، قادریہ، رضویہ کی خلافت عطا کی ان کا استقبال کیا جائے گاـ برادران اسلام سے گذارش کی جاتی ہے کہ کثیر تعداد میں شریک ہوکر اپنے قلوب کو منور و مجلہ فرمائے۔
الداعیان :- نوجوانان نیا اسلامپورہ و عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں