آل انڈیا مومن کانفرنس (شاخ مالیگاؤں) کی باڈی کی تشکیل نو۔
مالیگاوں/آل انڈیا مومن کانفرنس ( شاخ مالیگاوں) کی جانب سے کل بروز جمعرات پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سب سے پہلے کانفرنس کی جانب سے شام اور ترکی میں پیش آئے زلزلہ کے مہلوکین
کے حق میں تعزیت مسنونہ پیش کی گئی ۔ مومن کانفرنس کے صدر جمیل احمد کرانتی نے کہا کہ آزادی سے پہلے 1926 میں آل انڈیا مومن کانفرنس کا قیام عمل میں آیا۔ اپنے قیام سےلے کر ایک طویل عرصہ تک اس تنظیم نے قوم و ملت کی ترقی کیلئے ہمہ وقت اپنے آپ کو وقف رکھا۔ مختلف کاموں کی ایک طویل فہرست اورتاریخی خدمات انجام دینے کے باوجود آل انڈیا مومن کانفرنس کے موجودہ قومی صدر ایڈوکیٹ فیروز انصاری نے اس تنظیم کے احیاء کا بیڑا اٹھایا۔
انہوں نے 23 ستمبر 2022ء کو مالیگاؤں کا دورہ کیا اور احمد سردار ہال ( جے اے ٹی کیمپس) میں آل انڈیا مومن کانفرنس شاخ مالیگاؤں کے احیاء اور اس کے عزائم اور کاموں کیلئےشہریان کو آمادہ کیا ۔ لہذا ہم شہر کے مکتب فکر کے لوگوں کو نمائندگی دیں گے دردمند افراد کو اس تنظیم سے جوڑا جائے گا اور بہت جلد ہی مشورتی بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ ہم محدود ہو کر کام نہیں کریں گے بلکہ تمام مذاہب کے لوگوں کا کام کیا جائے گا اور شہر کی بقاء ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش و نمائندگی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ریاستی سطح پر کلسٹر ٹیکسٹائل کے تحت 9 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ جس میں مالیگاؤں
سے 3 رکن کا انتخاب کیا گیا ہے جن کا تعلق مومن کانفرنس سے ہے۔ اس سلسلے میں تینوں کارکنان الحاج يوسف الیاس، ساجد انصاری اور عبدالعلیم فیضی کا یہاں استقبال بھی کیا گیا۔ واضح ہو کہ مقامی باڈی کی تشکیل نوکی گئی۔
صدر : جمیل احمد کرانتی
کار گذار صدور :
1) یوسف الیاس(کارگذار صدر)
2) مولانا ایوب قاسمی (کارگذار صدر)
3) ساجد انصاری (کارگذار صدر)
4) عبدالرشید لینسیہ (کارگذار صدر)
5) مولانا سفیان جمالی (کارگذار صدر)
6) عتیق دودھ والا (کارگذار صدر)
نائب صدور:
1) مولانا امتیاز اقبال (نائب صدر)
2) اخلاق بالے مقادم (نائب صدر)
3) اخلاق فضل الرحمن (نائب صدر)
4) سہل عبدالکریم (نائب صدر)
5) امتیاز قیصر (نائب صدر)
6) خورشید چمڑے والے (نائب صدر)
جنرل سیکریٹری: عبدالعلیم فیضی
جوائنٹ سکریٹریس:
1) سہیل ڈالریا
2) انعام الرحمن سر
3) عارف کرانے والا
4) ڈاکٹر فروغ عابد
5) عبدالحلیم صدیقی
6) امتیاز انجینئر
7) ارشد ظہرپٹھان
خازن: شاہد بھکو
پروپیگینڈہ اور میڈیا سیکریٹری:
1)خلیل عباس
2) انجم حسین انجینئر
کے نام شامل ہیں لہذا تمام عہد یداران پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ مولا نا ایوب قاسمی کے شکریہ پر پریس کانفرنس اختتام کو پہنچی۔
رپورٹ بہ شکریہ :
خلیل عباس و انجم حسین انجینئر
آل انڈیا مومن کانفرنس شاخ مالیگاؤں میڈیا سیل۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں