”شیخ آصف اپنے چچا شیخ جلیل کو بچانے کے لئے غریب ٹریکٹر والوں کو آگے کررہے ہیں“
”ہماری لڑاٸی غیرقانونی طریقے سے جلیٹین کا استعمال کرکے مورم چراکر بیچنے والوں سے ہے“
*
*”ٹریکٹر والے کسی بہکاوے میں نہ آٸیں ورنہ آگے چل کر انہی غریب ٹریکٹر والوں سے ریکوری ہوسکتی ہے“*
🎤 *۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الحاج عبدالمالک*
(صدر مجلس اتحادالمسلمین ضلع ناسک و سابق میٸر مالیگاٶں میونسپل کارپوریشن)
مالیگاٶں (12 فروری) ۔ مجلس اتحادالمسلمین کے ضلعی صدر و سابق میٸر عبدالمالک صاحب نے پریس کانفرنس سے مخاطبت میں ایک مرتبہ پھر سے راشٹروادی کانگریس کے صدر و سابق ایم ایل اے شیخ آصف پر سنگین الزام لگاٸے ۔ انہوں نے ٹریکٹر والوں کےاحتجاج سے متعلق کہا کہ غیرقانونی طور پر جلیٹن کا استعمال کرکے ماٸننگ کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں شہر کے کٸی پہاڑ صفحہ ہستی سے غاٸب ہوچکے ہیں ۔ عوامی املاک کی اس چوری کے خلاف ہم نے سابق میٸر شیخ رشید کے بھاٸی اور سابق ایم ایل اے شیخ آصف کے چچا شیخ جلیل کے نام سے محصول ڈپارنمنٹ میں شکایت درج کرواٸی ہے ۔ جس سے بوکھلا کر شیخ آصف اپنے چچا شیخ جلیل کو بچانے کے لیۓ غریب ٹریکٹر والوں کو استعمال کررہے ہیں اور ان سے دھرنا احتجاج کرواکر محصول ڈپارنمنٹ کی نظر ان ٹریکٹر والوں کو گنہ گار بنا کر پیش کررہے ہیں ۔ یہ بات ان احتجاج کرنے والے ٹریکٹر مالکان کو سمجھنی چاہیۓ ۔
عبدالمالک صاحب نے واضح اور صاف لفظوں میں کہا کہ ہماری لڑاٸی ریتی ، کھڑی ، ڈبّر اور جاٸز طریقے سے مورم کا کاروبار کرنے والوں سے ہرگز نہیں ہے ۔ ہماری لڑاٸی غیرقانونی طریقے سے دھماکہ خیز مادہ جلیٹین کا استعمال کرکے رات کے اندھیرے میں مورم کی چوری کرنےوالوں کے خلاف ہے ۔ اس لیۓ ٹریکٹر کے ذریعے جاٸز طور پر ریتی ، کھڑی ، ڈبر اور مورم کا کاروبار کرنے والے اس معاملے کی حساسیت کو سمجھیں اور کسی کے بھی بہکاوے میں نہ آتے ہوٸے جاٸز طور پر اپنے کاروبار جاری رکھیں ۔ ہم نے شیخ آصف کے چچا شیخ جلیل کے نام سے تمام محکموں میں شکایت درج کرواٸی ہے ۔ اور ہماری لڑاٸی کسی بھی ٹریکٹر چلانے والے لوگوں سے نہیں ہے اور ہی ہم نے شیخ جلیل کے علاوہ کسی ٹریکٹر والے کے نام سے شکایت درج کرواٸی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں عبدالمالک صاحب نے کہا کہ اگر شیخ جلیل اور شیخ آصف میں ہمت ہے تو اپنے ذاتی ٹریکٹر ، ڈمپرس اور پوکھلینڈس کے ساتھ دھرنا احتجاج کریں ۔
آخر میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے ٹریکٹر والوں سے گذارش اور اپیل کی کہ شیخ آصف کی گھٹیا سیاست کا شکار نہ بنیں ۔ شیخ آصف شیخ جلیل کو بچانے کے لیۓ ٹریکٹر والوں کو آگے کررہا ہے اور گورنمنٹ کی نظروں میں ان ٹریکٹر والوں کو گناہ گار بنا رہا ہے ۔
مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں