پھر ہوا مالیگاؤں کا نام روشن.........
سیرت کوئز-16 میں مدر عائشہ پرائمری اسکول کی اقراء خان اور اریبہ ارم ریاستی سطح پر اول انعام کی حقدار
مالیگاؤں (وفا ناہید) گہوارۂ علم و ادب اور دل والوں مالیگاؤں شہر کا نام ایک بار پھر روشن ہوا. ریاستی سطح ہر سیرت پروگرام-16 کا انعقاد کیا گیا تھا. گذشتہ دنوں سیرت کوئز کا ضلعی سطح پر مقابلہ ہوا جس میں 35 ٹیمیں شامل تھیں. مالیگاؤں کے مشہور و معروف تعلیمی ادارے مدر عائشہ پرائمری اسکول کی آٹھویں جماعت کی ہونہار طالبات اقراء الطاف خان اور اریبہ ارم شیخ چاند نے ضلعی سطح پر سیرت کوئز میں اپنی شاندار جیت درج کراکر سیرت ریاستی کوئز فائنل میں کوالیفائی کیا. سیرت پروگرام- 16 کا فائنل مقابلہ امیر خادمین امت کے زیر انصرام نانڈیز میں انور گارڈن فنکشن ہال مال ٹیکری روڑ دیگلور ناکہ پر بروز سنیچر مورخہ 18 فروری 2023 کو بعد نماز عشاء منعقد کیا گیا.
سیرت کوئز کے اس مقابلے میں پورے مہاراشٹر سے دو اسٹوڈنٹس پر مشتمل 20 ٹیموں نے حصہ لیا. سیرت کوئز کے فائنل راؤنڈ میں ان طالبات کو 2 سیکنڈ کا وقفہ جواب دینے کے لئے دیا گیا تھا. کل 850 سوالات کے جوابات دینے تھے. مالیگاؤں سے مدر عائشہ اسکول کی طالبات اقراء الطاف خان اور اریبہ ارم شیخ چاند نے نہایت بردباری اور متانت کے ساتھ اس پورے فائنل راؤنڈ میں مالیگاؤں کی ایک چھاپ چھوڑ دی اور اول انعام کی ٹرافی حاصل کی.
اس پرمسرت موقع پر اسکول انتظامیہ خاص طور سے نبیلہ ٹیچر نے اس بچیوں کو نہ صرف مقابلہ کے لئے تیار کیا بلکہ ریاستی سطح پر اس مقابلے کو جیتنے کی اسپرٹ پیدا کی. اس کے لئے نبیلہ ٹیچر واقعی مبارکباد کی مستحق ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں