وڑجئـی درگاہ کی تـزئیـن کاری اور وڑجئـی روڈ سـے درگاہ تـک راستـے کے تعمیـری کام کا آغـاز ..!!
38 لاکـھ 35 ہــزار کے تخمیـنـہ سـے درگاہ کی تزئیـن کاری اور راستـے کـے تعمیــری کام کا افـتتـاح رکـن اسمبـلی فـاروق شـاہ کے ہاتھـوں عمـل میـں آیـا ..!!
دھولیہ 18 فروری 2023 شہر دھولیہ سے متصل وڑجئی نامی گاؤں میں سید نورالدین غازی درگاہ لاکھوں عقیدت مندوں کیلئے احترام کا مقام ہے ۔ اس درگاہ کے آستانے پر اپنی مرادوں کو پانے کیلئے سال بھر عقیدت مند حاضری لگایا کرتے ہیں ۔ وڑجئی گاؤں کی اس درگاہ کا سالانہ عرس بڑے ہی تزک و احتشام سے منایا جاتا ہے جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوتے ہیں ۔ اس درگاہ تک پہنچنے کیلئے راستے کی تعمیر اور درگاہ کی تزئین کاری کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی ۔ اس ضمن میں درگاہ کے ٹرسٹیان نے رکن اسمبلی فاروق شاہ سے ملاقات کر کے درگاہ کی تزئین کاری اور وڑجئی روڈ سے درگاہ تـک راستـے کی تعمیر کیلئے گزارش کی تھی جس پر لبیک کہتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق شاہ نے گرام وکاس یوجنا کے تحت 38 لاکھ 35 ہزار روپیہ کا فنڈ منظور کروایا جس کے ذریعہ درگاہ کی تزئین کاری اور راستے کی تعمیر کی جائے گی جس کا افتتاح آج رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر درگاہ کے ٹرسٹیان کی جانب سے ایک مختصر سی استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ساتھ ہی ساتھ مجلس اتحاد المسلمین کے عہدیداران کا گل پوشی کر کے استقبال کیا گیا ۔ اس افتتاحی تقریب میں دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر ناصر پٹھان ، معاون کارپوریٹر غنی ڈالر ، سابق کارپوریٹر ساجد سائی ، وسیم اکرم ، یوسف پاپا سر ، حلیم شمس الدین ، ناظم بھائی ، جمیل کھاٹک ، مشتاق پہلوان ، ایبا ٹھیکیدار ، رضوان حاجی ، اختر انصاری ، پیارے لال پنجاری ، کھاٹک جیلانی اکبر ، دیپا مہتا کے علاوہ درگاہ کے ٹرسٹیان میں انصاری وسیم احمد ، سید لقمان مناف ، منصوری شوکت شیخ چاند ، باغوان جاوید ، ریاض علی سر ، حاجی أفضل خان عبدالعزیز خان اور درگاہ کو چاہنے والے بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
حلیم شمس الدین انصاری
ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں