وائس آف میڈیا ( شعبہ اُردُو) کی مہاراشٹر کمیٹی منتخب
قومی صدر مفتی محمد ھارون ندوی اور مہاراشٹر صدر مجتبٰی فاروق کا اعلان
جلگاؤں 19/فروری (سعیدپٹیل) وائس آف میڈیا مُلک کے 30/ ھزار صحافیوں کی ایک بڑی متحرک تنظیم ھے ، جو قلیل مدت میں مُلک بھر کی 25 ریاستوں میں اپنا قدم رکھ چُکی ھے،یہ تنظیمِ صحافیوں کے تحفظ اور اُنکے حقوق کی حصولیابی ، یہاں تک کی اُنکے اہلِ خانہ،اُنکے بچوں کی بہترین تعلیم اور اُنکو طبّی سہولت فراہم کرنے جیسی خدمات کے لئے کام کرتی ھے، ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں اِس تنظیم سے 25/ھزار صحافی جڑ چکے ھیں، اِس تنظیم کے بانی صدر سندیپ جی کاڑے،اور مہاراشٹرا صدر مانے سر اور پوری ٹیم نے مُلک کے مشہور معروف عالم دین اور بیباک صحافی،وائرل نیوز اور ندوی ٹائمز کے ایڈیٹر مفتی محمد ھارون ندوی کو قومی صدر منتخب کیا،مفتی صاحب نے سب سے پہلا انتخاب مہاراشٹر صدر کے لئے اورنگ آباد کے روزنامہ ایشیاء ایکسپریس کے ایڈیٹر جناب مجتبٰی فاروق صاحب کا اعلان کیا،اور پھر آج مہاراشٹرا کی 28/ صحافیوں پر مشتمل پوری باڈی کا اِنتخاب عمل میں آیا،جس میں مہاراشٹرا بھر سے اُردُو صحافت کے ساتھ کُچھ ایسے متحرک افراد بھی شامل کئے گئے جو اُردُو صحافت کے اِس مشن میں مفید ثابت ہوں اور صحافیوں کی اِس تنظیم کے لیئے معاون بن سکیں، ناندیڑ ، اورنگ آباد ، جالنہ ، دھولیہ ، مالیگاؤں ، جلگاؤں ، اکولہ ، بلڈانہ ، کھام گاؤں ، پونہ اِس طرح تقریباً مہارشٹر کے الگ الگ علاقوں سے صحافیوں کو شامل کیا گیا ،اور بھی افراد جڑیںگے ، جلد ھی ھر ضلع کی باڈی تشکیل دی جائیگی،انشاء اللہ
ھر ضلع ، ھر شہر کے صحافیوں سے اپیل بھی کی جاتی ھے کہ آپ اس مضبوط تنظیم سے جڑیں،مزید جانکاری کے لئے کُل ھند صدر وائس آف میڈیا مفتی محمد ھارون ندوی 9323223361/9637541786اور مہاراشٹرا صدر مجتبٰی فاروق صاحب یا تنظیم کے کسی بھی ذمہ دار سے رابطہ کریں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں