src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> برٹش دور کے بند پڑے ہوئے بڑے پُل کو کم وزنی گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے دو دن میں شروع کیا جائے گا.. فاروق شاہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 14 فروری، 2023

برٹش دور کے بند پڑے ہوئے بڑے پُل کو کم وزنی گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے دو دن میں شروع کیا جائے گا.. فاروق شاہ





برٹش دور کے بند پڑے ہوئے بڑے پُل کو کم وزنی گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے دو دن میں شروع کیا جائے گا.. فاروق شاہ


آمدار فاروق شاہ نے پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے افسران کے ساتھ دورہ کرکے پل کا جائزہ لیا اور کم وزنی گاڑیوں کیلئے شروع کئے جانے کا حکم صادر کیا ..!!



دھولیہ : 14 فروری 2823 دھولیہ شہر کو دیگر ریاستوں سے جوڑنے کیلئے برٹش دورِ حکومت نے پانجرہ ندی پر 1889 میں پُل کی تعمیر کی تھی چونکہ اس پل کو تعمیر ہوئے سو سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے اس لئے گزشتہ سال اثار قدیمہ محکمہ کے افسران نے مذکورہ پل کو خستہ حال قرار دے کر بند کر دیا تھا ۔ چونکہ دیوپور اور دیگر شہروں میں آمد و رفت کیلئے اِسی پل کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح دیوپور علاقے میں اسکول اور کالج کی بڑی تعداد موجود ہونے سے طالبات کا گزر بھی اسی پل سے ہوتا ہے جسے بند ہونے کی صورت میں عوام اور طالبات کو بے انتہا مشکلات سے گزرنا پڑھ رہا ہے ۔ اس وقت نئے پل سے آمد و رفت جاری ہے جہاں ہر وقت گہما گہمی رہنے سے اکثر اوقات ٹرافک جام رہتا ہے اور حادثہ رونما ہونے کا خطرہ بھی لاحق رہتا ہے ۔ اس ضمن میں شہریوں کی جانب سے متعدد شکایتیں موصول ہونے پر آج آمدار فاروق شاہ نے مذکورہ پل کا پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے افسران کے ساتھ دورہ کیا اور کم وزنی گاڑیوں جن میں کار ، رکشہ اور موٹر سائیکل کی آمد و رفت کیلئے پل کو دو دن میں شروع کئے جانے کا حکم صادر کیا ۔ پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے افسران نے پل کی مضبوطی کا جائزہ لیا اور گاڑیوں کے وزن کو برداشت کرنے کی حالت میں پل ہے یا نہیں اس پر غور و خوض کر کے دو دنوں میں پل کو شروع کئے جانے کا وعدہ کیا ۔ آج آمدار فاروق شاہ کے بڑے پل پر دورے کے وقت پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے آر، آر پاٹل ، دھرمیندر جھالٹے ، مجلس اتحاد المسلمین دھولیہ کے کارپوریٹر و ضلع صدر ناصر پٹھان ، کارپوریٹر و شہر صدر مختار بلڈر ،  کارپوریٹر سعید بیگ ، کارپوریٹر غنی ڈالر ، پیارے لال پنجاری ، اقبال شاہ ، سعود سردار ، آصف شاہ ، وسیم پنجاری ، سراج ملک ، ہاشم انصاری ، افسر شاہ ، سمیر مرزا ، ڈاکٹر دیپا نائک ، شاہدہ انصاری موجود تھے ۔


حلیم شمس الدین انصاری
ایم آئی ایم ضلع صدر
 میڈیا سیل

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages