سابق کارپوریٹر فیروز لالا کی عیادت کیلئے آمدار فاروق شاہ کی اُن کے گھر آمد ..!!
آج رہبر باغ میں آمدار فاروق شاہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی تھی جس کے اختتام پر سابق کارپوریٹر فیروز لالا کی آنکھوں کے آپریشن کے متعلق خبر ملی ۔ آمدار صاحب تقریب سے گھر روانہ ہوتے ہوئے راستے میں پڑھنے والے فیروز لالا کے گھر ان کی عیادت کیلئے پہنچے جہاں فیروز لالا نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے استقبال کیا ۔ اس موقع پر مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی ۔ فیروز لالا کی عیادت کرنے والے وفد میں آمدار فاروق شاہ کے ہمراہ مولوی شکیل احمد قاسمی ، معاون کارپوریٹر عامر پٹھان ، معاون کارپوریٹر مختار بلڈر ، معاون کارپوریٹر غنی ڈالر ، سابق کارپوریٹر ساجد سائی ، شعیب ملا ، جھوٹو سیٹھ مچھلی والے ، وسیم پنجاری ، آصف شاہ پوپٹ موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں