وارڈ نمبر 19 کے رہبر باغ میں آمدار فاروق شاہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد ..!!
دھولیہ : 14 فروری 2023 دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 19 کے رہبر باغ نامی علاقے میں دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی معاؤن کارپوریٹر عامر پٹھان کی جانب سے استقبال تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اہلیانِ رہبر باغ کے نوجوانوں نے آمدار فاروق شاہ کا گل پوشی کرتے ہوئے والہانہ استقبال کیا ۔ اس موقع پر ایک مختصر سی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے سابق کارپوریٹر صابر پترکار اور مجلس اتحاد المسلمین شمالی مہاراشٹر کے کوارڈینیٹر شعیب بھائی ملا نے آمدار فاروق شاہ کے ذریعہ شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کو سامعین کے سامنے رکھا ۔ صابر پترکار اور شعیب بھائی ملا نے وارڈ نمبر 19 میں ترقیاتی کاموں کی تفصیل بتائی جس میں ایک کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے وال کمپاؤنڈ ، بیس لاکھ سے سلطانیہ مدرسہ کے وال کمپاؤنڈ کی تعمیر ، اقراء کالونی ، جام کا ملہ ، شاداب نگر ، حاجی ہاشم حسین ماڈل اسکول ، دربل گھٹک ملت نگر ، حافظ صدیق نگر ، جونا وڑجئی روڈ علاقوں میں تقریباً تین کروڑ کے فنڈ سے روڈ اور گٹر کی تعمیر کی گئی اسی طرح سو فٹ روڈ ، وڑجئی روڈ کارنر پر ٹیپو سلطان سرکل کی تعمیر ، آنے والے دنوں میں تقریباً پانچ کروڑ کے فنڈ سے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کی تفصیل صابر پترکار نے بتائی ۔ آج رہبر باغ میں آمدار فاروق شاہ کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں معاون کارپوریٹر عامر پٹھان ، معاون کارپوریٹر غنی ڈالر ، سابق کارپوریٹر صابر پترکار ، سابق کارپوریٹر ساجد سائی ، مولوی شکیل احمد قاسمی ، حاجی چھوٹو سیٹھ مچھلی والے ، شعیب ملا ، نظام سید ، نثار احمد انصاری ، شاہد سر ٹیپو ، وسیم پنجاری ، حلیم شمس الدین انصاری ، ایبا ٹھیکیدار ، اظہر سید ، عرفان شیخ غنی ، آصف پوپٹ کے علاوہ رہبر باغ کے مکین بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں