دسویں بورڈ کے پرچے کیسے حل کریں؟ عنوان کے تحت SIO کا یک روزہ سیمینار
مالیگاؤں/اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) کیمپس اور طلبہ و طالبات کے متعلق اٹھنے والے چیلنجز و ایشوز کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ کی مختلف مقامات پر ایمانی و روحانی خدمات و رہنمائی بھی ہر وقت کمر بستہ رہتی ہے۔ جماعت دہم کے طالبان علم کے لیے یہ بات باعث خوشی و مسرت ہوگی کہ عین امتحان کے وقت انہیں پڑھائی میں آنے والی دشواریوں کو دور کرنے اور امتحان کی تیاری میں معاون و مددگار بنانے کے لئے (طلباء و طالبات کے لیے) ایک اہم سیمینار بنام...
"How To Face Exam??"
26 فروری 2023 بروز اتوار صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مولانا ابوالکلام آزاد ہال، ATT ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں امتحان کی تیاری اور سامنا کیسے کریں، امتحان ہال میں وقت کی تنظیم کیسے کریں اور پیپر سے متعلق اہم ٹپس دی جائے گی۔ خصوصاً انگلش، ریاضی، مراٹھی اور عربی جیسے پیچیدہ زبانوں و مضامین کے متعلق شکوک و شبہات دور کرنے کیلئے ماہر اساتذہ PPT کے ذریعے طالبان علم کی رہنمائی فرمائیں گے۔ اپنے اوقات کو غنیمت جانتے ہوئے اس اہم سیمینار میں شرکت کی گذارش ہے۔ سوالات و جوابات کے لیے وقت رہیگا (طالبات کے بیٹھنے کے لیے علیحدہ انتظام رہیگا۔)
۔مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں۔
7276777569
9139495963
(اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، مالیگاؤں)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں