src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 18 فروری، 2023

 



اہل مدارس واہل جمعیت علماء مالیگاؤں کی عدالت میں!!!!!!!!! 

ہمارا شہر مالیگاؤں الحمد للہ دینی وسماجی خدمات میں یکتا و یگانہ ہے، یہ مساجد ومدارس اور ان سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں شعبان ورمضان کے مہینوں میں ہندوستان بھر کے مدارس سے حصولیابی کے لیے سفرا تشریف لاتے ہیں اور عوام وخواص انکی حسب استطاعت اعانت بھی کرتے ہیں اور ان علمی قلعوں کے سفرا کا اکرام و احترام بھی کرتے ہیں،لیکن امسال رجب آتے ہی ایک الگ روایت سے شہر میں بے اطمینانی اور عدم اعتماد کا ماحول ہے، جمعیت علماء مالیگاؤں نے بغض بوگس سفرا کی شناخت کی اور اس خبر کو سوشل میڈیا اور اخبارات کی زینت بنادیا، یہ خبر ہندوستان بھر میں  وائرل بھی ہوئ۔ اور جمعیت کی طرف سے یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، ان خبروں سے شہر کے مخیرین میں بھی بے چینی ہے اور مدارس کی عظمت و احترام کی جگہ اب عوام بڑے اداروں کے سفرا کو بھی تذلیل اور شک بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں، بعض مقتدی تو پوچھتے ہیں کہ مولانا یہ جمعیت کیا کررہی ہے اگر بوگس سفیر پکڑے بھی گئے تو انکی معلومات یا ان کے کاغذات ضبط کرلیتے یوں ڈھنڈورا پیٹنے کی کیا ضرورت تھی، بعض احباب نے تو یہاں تک بھی بتایا کہ جن اداروں کو بوگس اور فراڈ کہا گیا ان میں سے بعض مدارس والوں کی یہ غلطی تھی کہ انہوں نے تصدیق نامہ میں بچوں کی تعداد زیادہ لکھوارکھی تھی، لیکن جمعیت علماء کے ذمہ داران نے مدرسوں کو بھی فراڈ ثابت کردیا، 

میری مدراس کے ذمہ داران سے گزارش ہیکہ وہ جو تعداد آپ کے مدرسہ میں بچوں کی ہے وہی لکھیں، غلط بیانی سے کام نہ لیں، چونکہ آپ اللہ کے دین کی خدمت کررہے ہیں، 

جمعیت کے ذمہ داران سے اپیل اور درخواست ہیکہ وہ بھی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ شہر کی عوام تمام مدارس اور دینی تحریکوں ہی سے بدظن ہوجائے، اور جو شہر علم ومدارس کی قدردانی کی وجہ سے متعارف ہے وہاں کے حالات اس کے برعکس ہوجائیں، ممکن ہے بہت سے چھوٹے مدارس بچوں کی تعداد میں غلط بیانی سے کام لے رہے ہوں آپ ان کی گرفت کریں لیکن خدارا مدارس کو یوں بدنام نہ کریں اس سے تمام ہی مدرسوں کی شبیہ  خراب ہورہی ہے، ایک تو مدارس اور اس کے چندہ کا نظام حکومت و دشمنوں کی نظر میں کھٹک رہا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کے اس اقدام سے دشمنان مدارس کو تقویت مل جائے، 

اس معروض پر ذمہ داران مدراس اور جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ کے صدر و کارکنان سنجیدگی سے غور فرمائیں، 


منجانب یکے از خدام دین مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages