src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ایم ایل اے موصوف کو کارپوریشن گیٹ پر روکنا عوامی مسائل پر شب خون کے مترادف - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 10 فروری، 2023

ایم ایل اے موصوف کو کارپوریشن گیٹ پر روکنا عوامی مسائل پر شب خون کے مترادف

 

ایم ایل اے موصوف کو کارپوریشن گیٹ پر روکنا عوامی مسائل پر شب خون کے مترادف


پرشاشک سیکیوریٹی گارڈ کو فوراً معطل کرے ورنہ.........


ٹھیکہ سسٹم جب سے شہر میں لاگو ہوا عام شہریان کو بجائے سہولت ملنے کے تکالیف میں اضافہ ہی ہوا ہے اور پرشاشک راج میں تو کسی طرح کی شنوائی نہ کے برابر ہورہی ہے کارپوریشن کے کرمچاری ہوں یا ٹھیکیدار لابی من موجی پر آمادہ ہیں انہیں سب چیزوں کے مد نظر  ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی عوامی مسائل کے حل کیلئے بارہا کمشنر و دیگر کرمچاریوں کی توجہ مبذول کرارہے ہیں گزشتہ ہفتہ بھر سے واٹر گریس کمپنی کے کام گار اپنے مطالبے کو لیکر ہڑتال پر ہیں جس سے شہر بھر میں کچروں کا انبار لگا ہوا ہے جس کی متعدد شکایت شہر کے ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کو موصول ہونے پر کارپوریشن پہنچے جہاں پر تعینات سیکورٹی گارڈ نے روک کر ہٹ دھرمی کیساتھ بدتمیزی کی جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ یہ تضحیک آمدار کی نہیں بلکہ شہر کی عوام کی ہے ہم  کارپوریشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوامی نمائندے کیساتھ غیر اخلاقی حرکت کی پاداش میں فوری طور پر مذکورہ گارڈ کو معطل کیا جائے ۔ کارپوریشن کمشنر اس تحریر کو عوامی احساس و انتباہ سمجھ بلاتاخیر کاروائی کریں بصورت کوئی دوسرا احتجاجی راستہ اختیار کرنا نہ پڑے ۔


منجانب : درخشاں گروپ عبداللہ نگر
دارالخیر واٹس ایپ گروپ
سالار ملت واٹس ایپ گروپ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages