1 مہینہ میں جنتادل سیکولر آفس سے سرکاری اسکیموں میں تقریباً 6 ہزار مرد و خواتین نے مفت خدمات حاصل کئے
عوامی اسرار و ضرورت کو دیکھتے ہوئے مزید 1 ماہ کا اضافہ
21 فروری تا 21 مارچ صبح 11 سے شام 6 بجے تک شہریان کیلئے جنتادل آفس سے مفت خدمات جاری رہے گی : شان ہند
پریس ریلیز 18 فروری بروز سنیچر : مسائل کا حل جنتادل سلوگن کے ساتھ مالیگاؤں شہر کا ہر شہری اپنے کاغذات درست اور مکمل رکھے وہ بھی بنا کسی ذہنی اور مالی تکلیف اٹھائے، اس طرح کی سوچ رکھتے ہوئے جنتادل سیکولر صدر شان ہند نہال احمد صاحبہ اور جنرل سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے آگرہ روڈ عوامی رابطہ آفس سے ایک مہینہ کیلئے 17 جنوری 2023 سے 17 فروری 2023 تک مفت ڈیجیٹل خدمات کا آغاز کئے جس میں ادھار اپڈیٹ، پین کارڈ، مزدور کارڈ، بینک میں کھاتہ، گولڈن کارڈ، ابھا کارڈ، ووٹر لسٹ میں نام بڑھانا جیسے کئی اہم کاغذات مکمل نظم و ضبط کے ساتھ بنایا گیا. ایک مہینہ مسلسل مرد و خواتین اپنے کی بھیڑ رہی.
جنتادل آفس سے ایک مہینے میں کئے گئے کام کی تفصیل آدھار اپڈیٹ کیلئے 1500 سے زائد. پین کارڈ 2000 شہریوں نے بنوائے. مزدور کارڈ اور ابھا کارڈ بھی 2000 بنا. بنک میں 1000 لوگوں نے کھاتہ کھولے. ووٹر لسٹ میں نام اور گولڈن کارڈ کیلئے 500 لوگوں نے فیض حاصل کیا. عوام کے بے حد اسرار پر اور عوامی ضرورت کو دیکھتے ہوئے صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد صاحبہ اور ساتھی مستقیم صاحب نے مفت عوامی خدمات کو مزید ایک مہینہ بڑھاتے ہوئے 21 فروری تا 21 مارچ صبح 11 سے شام 6 بجے تک شہریان کیلئے جنتادل آفس مفت عوامی خدمات جاری رہے گی اس طرح کا اعلان کیا ساتھ ہی شہریان سے گذارش کی کہ مالیگاؤں شہر کا ہر شہری اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائے.
پروپیگنڈہ سیکریٹری
سہیل عبدالکریم
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں