اگت پوری ندی میں ڈوبے 2 سگے نوجوان بھائی
یہ ہیں قلعہ تیراک گروپ کے وہ بہادر نوجوان جو برفیلے پانی میں 6 گھنٹہ تک 5 کلو میٹر ندی میں دونوں نعش کو تلاش کیا مگر ❓
اگتپوری دہیوڑ گاؤں کے سرپنچ، تحصیلدار اور دیگر پولیس، افسران نے قلعہ، تیراک گروپ کی بھر پور سرہنا کی
از قلم✒ انصاری ضیاء الرحمٰن مسکان
قلعہ تیراک گروپ
گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ
مورخہ 12 فروری 2023 بروز اتوار شام چار بجے اگت پوری ممبئی ہائے وے سے متصل ایک ندی میں ادیواسی راجپوت گھرانے کے دو سگے بھائی مچھلی مارتے ہوئے ایک بھائی کی گل میں ایک بڑی مچھلی پھنسی جسے ندی سے نکالنے کیلئے وہ ندی میں اترا اور پتہ نہیں کس طرح وہ گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوبنے لگا اپنے بھائی کو ڈوبتا دیکھ کر دوسرا بھائی بھی اپنے بھائی کی جان بچانے کیلئے آگے بڑھا اور وہ بھی تیرنا نہیں جانتا تھا اس طرح دو نوجوان سگے بھائی پانی میں ڈوب گئے کل شام میں قلعہ تیراک گروپ کے صدر اطہر احمد تارے کو کو ایگت پوری انتظامیہ کی جانب سے فون آیا اور پھر رات ڈھائی بجے ستار بھائی ایمبولینس والے کی ایمبولینس میں ارجنٹ ایگت پوری کیلئے قلعہ تیراک گروپ کی ایک ٹیم روانہ ہوئی اور صبح کی اولین ساعتوں کے ساتھ انتہائی خطرناک دلدل جھاڑ اور کائی والے ٹھنڈے خون کو برف کردے ایسے ندی کے پانی میں قلعہ، تیراک گروپ کے اطہر احمد تارے _ اشرو بھائی_ مزمل بھائی _ کایا بھائی _ مجبہ بھائی اور دیگر گروپ اراکین نے اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر دو سگے بھائی کی نعش کو تلاش کرنا شروع کیا یہ تلاش برفیلے پانی میں پتھریلے پانی میں دلدلی پانی میں کائی اور جھاڑیوں والے پانی میں تقریبا 6 گھنٹہ اور ندی ندی میں 5 کلو میٹر تک جاری رہی مگر دو سگے بھائیوں کی نعش کی تلاش نہیں ہوسکی گروپ اراکین کا رات بھر کا جاگرا پیٹ میں کھانا نہیں پینے کا پانی تک نہیں اور اس پر ہاتھ پیر کی رگیں کھیچانے لگی برفیلے پانی کی وجہ سے ان لوگوں کا خون برف جیسا جمنے لگا تو گروپ کی جانب سے تلاش روک دی گئی کیونکہ ایسے برفیلے پانی میں گروپ کے کسی بھی بندے کی جان جاسکتی تھی اس لیے اور پھر ایک بات یہ کی پانی اوپر سے ٹھرا ہوا لگ رہا ہے مگر پانی ندی میں نیچے سے بہت ہی تیز بہاو سے بہے رہا ہے اور ایک بات کی دونوں سگے بھائی کہاں سے پانی میں ڈوبے ہیں وہاں موجود کوئی نہیں بتا پارہا ہے اب اتنی بڑی ندی اور اس میں لوکیشن نہیں مل رہا ہے کہ دونوں سگے بھائی کہاں سے ڈوبے ہیں 24 گھنٹہ ہوچکا ہے اب نعش خودبخود اوپر آجائے گی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں