میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورت مند مریض کی بڑی مدد
شہر مالیگاوں کے اہم علاقے نیا اسلامپورہ سے تعلق رکھنے والے ایک ضرورت مند مریض کو چند مالی مشکلات کا سامنا تھا اور اس وجہ سے یہ اسپتال اور میڈیکل کا بقایا بل بھی ادا کرنے سے قاصر تھا لیکن اس نازک موقع پر میکس اسٹیپس فاونڈیشن کی جانب سے مثالی کارنامہ انجام دیا گیا۔
پہلے پہل یہ معاملہ فاونڈیشن کے چیئرمین رضوان بیٹری والا تک پہنچا جس کے بعد این جی او کے اہم رکن ڈاکٹر نوید اور ایڈووکیٹ عبدالماجد عثمانی نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے اس ضرورت مند مریض کو 10 ہزار روپئے کا چیک بطور امداد پیش کیا۔
دراصل یہ شخص ہرنیا جیسے خوفناک مرض کے علاج کے لیے فاران اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں اس کا آپریشن ہوا اور صحتیابی بھی ہوئی اور مریض کی مالی حالت کو دیکھتے ہوئے اسپتال انتظامیہ نے اسپتال و میڈیکل بل میں مریض کو زبردست رعایت دی لیکن فوری طور پر اتنے پیسوں کا انتظام کرنے سے قاصر تھا اس لیے میکس اسٹیپس فاونڈیشن نے فوری طور پر اس شخص کی مدد کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔
واضح رہے کہ میکس اسٹیپس فاونڈیشن شہریان کی طبی و تعلیمی فلاح و بہبود کے لیے روز بروز اپنا دائرہ وسیع کرتا جارہا ہے اور فاونڈیشن کے ذمہ داران کی کوشش یہ ہے کہ شہر مالیگاوں کے ایسے و مستحق و خوددار افراد جو انتہائی ضرورت مند ہونے کے باوجود کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے، ان لوگوں کی ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کرنا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں