آج بروز پیر حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان میں منعقدہ معلمین مکاتب کاایک روزہ تربیتی اجلاس کامیابی سے ہم کنار
جس میں 5/اضلاع کے 180/مکاتب اور شہر کے مکاتبِ قرآنیہ کے معلمین کو گجرات کے نورانی مکاتب کے ماہرین تعلیم خصوصاً حافظ الطاف صاحب ہتھورنی اور ان کی پوری ٹیم نے صبح ساڑھے دس بجے سے ظہر تک بچوں کو نورانی قاعدہ ،پارہ عم ،ادعیہ ماثورہ کس طرح پڑھایا جائے اس کی ٹریننگ دی گئی۔ظہر کے بعد فقیر محمد پکارے والے،نسیم قدسی کفن والے اور ان کی پوری ٹیم نے غسل میت و کفن کس طرح دیا جائے اس کا عملی طور پر مسنون طریقہ بتایا۔یہ پورا پروگرام خطیب العصر حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صدر جمعیتہ علماء مالیگاؤں مدنی روڈ کی نگرانی و صدارت میں منعقد ہوا۔مہمان خصوصی کے طور پر جمعیتہ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب شریک ہوئے اور انہوں نے جمعیتہ علماء مالیگاؤں کی خوب جم کر سراہنا کی، مکاتب کی اہمیت و ارتدادی سے اپنی اولاد کو کس طرح بچایا جائے اور والدین کی ذمہ داریوں کو قرآن و سنت کی روشنی میں تفصیل سے بیان کیا ۔
جمعیتہ علماء دینی تعلیمی بورڈ مالیگاؤں مدنی روڈ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں