اسٹوڈنٹس کے لیے فلاح امت کوچنگ کلاسیس میں یک روز سیمنار.
امسال دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم تمام ہی میڈم (URDU SEMI & ENGLISH) کےلیے فلاح امت کوچنگ ٹرسٹ کی جانب سے ایک یک روزہ سیمنار بعنوان 3T یعنی TIME TRICKS & TRACK.
12 فروری بروز اتوار دوپہر 2:30 سے شام 7:00 بجے تک فلاح امت کوچنگ کلاسیس کے وسیع گراؤنڈ پر رکھا گیا ہے، اس انتہائی اہم پروگرام کے لئے بیرون شہر کے ایکسپرٹ ٹیچرس کے لیکچر اور PPT PRESENTATION کو دسویں جماعت کے طلبہ کے خصوصی طور پر اس لیے رکھا گیا ہے کہ طلبہ کم وقت میں زیادہ مطالعہ کر سکیں، مشکل سوالات کو یاد اور حل کرنے کی ٹِریک کو سیکھیں، اور اس بات کا بھی اندازہ لگا سکیں کہ اب تک کتنی اسٹڈی ہوچکی ہے اور باقی ماندہ اسٹڈی کو کسطرح مکمّل کیا جائے، اس پروگرام کے لیکچرار اپنی فیکلٹی کے ماہرین میں شمار کیے جاتے ہیں جن کے علم اور تجربے سے استفادہ کیا جاسکتا ہے، علاوہ ازیں بنارس (UP) کے ماہر CAREER COUNSELOR بھی اس تقریب میں مستقل کے عزائم (CAREER GUIDANCE) پر PPT PRESENTATION کے ذریعے اسٹوڈنٹس سے گفتگو کرینگے. لہٰذا طلباء و طالبات ،اساتذہ والدین 12 فروری کے ہونے والے اس پروگرام سے ضرور فائدہ اٹھائیں.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں