src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> زبان سنوارنے سے زیادہ دل سنوارنے پر توجہ دو (مولانا سید محمد امین القادری) - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 22 فروری، 2023

زبان سنوارنے سے زیادہ دل سنوارنے پر توجہ دو (مولانا سید محمد امین القادری)





زبان سنوارنے سے زیادہ دل سنوارنے پر توجہ دو (مولانا سید محمد امین القادری)




مرکزِ علم و فن الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم میں تکمیلِ حفظ قرآن و ختمِ بخاری شریف کامیاب




 مالیگاؤں :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم شہر سمیت ریاست مہاراشٹر میں انتہائی قلیل وقفہ میں دینی علوم کا مرکز بن گیا ہے 19 فروری بروز اتوار بعد نمازِ مغرب الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم میں تکمیلِ حفظ قرآن و ختمِ بخاری شریف کی بابرکت نششت منعقد ہوئی جسمیں آلِ رسول *حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ* نے خصوصی شرکت فرمائی امسال جامعہ سے شعبۂ حفظ و عالمیت سے فراغت حاصل کرنے والے خوش نصیب طلباء نے مولانا سید محمد امین القادری صاحب کے روبرو قرآن مقدس کی آخری سورتوں اور بخاری شریف کی آخری حدیث کو سنا کر زمرہ حفاظ و علماء میں شامل ہوئے اس موقع پر آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عروج کو زوال ہے خلوص کو زوال نہیں ہے اسی لئے اپنے کردار کو روشن کرو زبان سے زیادہ دل کو سنوارنے پر توجہ دیں علم کی روشنی سے لوگوں کے دلوں کو منور کریں امسال الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم کے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم طلباء کے درمیان مسابقۂ قرآن، نعت خوانی اور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جسمیں اول دوم سوم نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو محفل میں موجود معزز مہمانان اور  مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کے دست مبارک سے انعامات سے نوازا گیا تکمیلِ حفظ قرآن و ختمِ بخاری شریف کی بزم کو سجانے کے لئے حافظ مقصود اشرف اشرفی صاحب (ناظم اعلیٰ الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم، حضرت مولانا حافظ تجمل حسین ضیائی (صدرالمدرسین جامعہ ہٰذا) حضرت مفتی محمد رضا مرکزی، حضرت علّامہ حافظ اسماعیل یارعلوی، حضرت مولانا حسین نجمی، حضرت مولانا اشفاق امجدی صاحب، مفتی راشد مصباحی، مولانا مزمل حسین نجمی، حافظ مظفر حسین نوری، حافظ تنویر نوری، حافظ ارشاد نوری صاحبان نے اپنی خدمات پیش کیں



 رپورٹ :- الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages