src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مفتی سعد النجیب قاسمی صاحب کی آمد پر مدرسہ ضیاء العلوم پٹنہ (ضیائے حق فاؤنڈیشن) میں محفل اعزازیہ کا انعقاد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 22 فروری، 2023

مفتی سعد النجیب قاسمی صاحب کی آمد پر مدرسہ ضیاء العلوم پٹنہ (ضیائے حق فاؤنڈیشن) میں محفل اعزازیہ کا انعقاد




مفتی سعد النجیب قاسمی صاحب کی آمد پر مدرسہ ضیاء العلوم پٹنہ (ضیائے حق فاؤنڈیشن) میں محفل اعزازیہ کا انعقاد




پھلواری شریف پٹنہ مورخہ 22/فروری 2023 (پریس ریلیز :محمد ضیاء العظیم) خطابت اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک عظیم نعمت ہے، جس کےذریعہ ایک خطیب ومبلغ اپنے احساسات وجذبات اور خیالات کا اظہار  دوسروں تک پہنچانے اور عوام الناس کو اسلامی افکار ونظریات سے روشناس کراتا ہے ۔بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتے ہیں، اور خطابت وبیان کے ذریعہ انسان قیادت وصدارت کی بلندیوں کوحاصل کرتا ہے ۔ جوخطیب کتاب وسنت کے دلائل وبراہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات  باوزن ہوتی ہے،جس سے سامعین کے دل و دماغ پر گہرا اثر ہوتا ہے ۔اس وقت ہندوستان کے مشہور ومعروف اور مقبول خطیب حضرت مولانا ومفتی سعد النجیب صاحب کے اعزاز میں ضیائے حق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اعزازیہ تقریب کا انعقاد مفتی سعد النجیب قاسمی صاحب کی زیر صدارت مدرسہ ضیاء العلوم (ضیائے حق فاؤنڈیشن) میں کیا گیا ،

پروگرام کے کنوینر محمد ضیاء العظیم قاسمی اور ڈاکٹر صالحہ صدیقی چئیر پرسن ضیائے حق فاؤنڈیشن تھے، پروگرام کا آغاز قاری واجد علی عرفانی نے تلاوتِ قرآن سے کی،نعت قاری فردوس صاحب سمستی پوری نے پیش کی، نظامت کے فریضہ محمد ضیاء العظیم نے انجام دی، مہمان خصوصی کے طور پر مولانا امتیاز صاحب جامعی،قاری لقمان دانش ،مہمان ذی وقار قاری فردوس سمستی پور رہے ،اس پروگرام میں مفتی سعد النجیب صاحب کی خدمات کے اعتراف میں ضیائے حق فاؤنڈیشن نے اعزاز سے نوازا، پروگرام میں اہم شخصیات  مولانا امتیاز جامعی سوپول، جناب انصار صاحب ڈائریکٹر انصار میڈیا ٹی-وی ،قاری لقمان دانش ،قاری واجد علی عرفانی سمیت کثیر تعداد سامعین موجود تھے،اس موقع پر ضیائے حق کے برانچ اونر محمد ضیاء العظیم قاسمی نے ضیائے حق فاؤنڈیشن کا مختصر تعارف پیش کیا، اور مفتی سعد النجیب صاحب کے انداز بیان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب اپنے خطابت کی وجہ سے ایک اہم شناخت قائم کرچکے ہیں ، ان کے بیان وخطابت سے عوام الناس مستفیض ہورہے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ بیان کے دوران وہ ایک مخصوص انداز میں ترنم کے ساتھ اشعار پڑھتے ہیں جس کا سامعین پر بڑا گہرا اثر ہوتا ہے، ان کے بیانات اصلاحی پیغامات پر مشتمل ہوتے ہیں، 
مفتی سعد النجیب صاحب نے ضیائے حق فاؤنڈیشن کے خدمات کو سراہتے ہوئے دعائیں دیں، اور اپنے مخصوص لب ولہجہ میں قرآن کی تلاوت اور نصیحت سے نوازتے ہوئے  شکریہ ادا کیا، پھر صدر محترم کی اجازت سے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا، 

واضح رہے کہ ضیائے حق فاؤنڈیشن کی بنیاد انسانی فلاح وترقی، سماجی خدمات، غرباء و فقراء اور ضرورتمندوں کی امداد، طبی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی اداروں کا قیام، اردو ہندی زبان و ادب کی ترویج وترقی، نئے پرانے شعراء و ادباء کو پلیٹ فارم مہیا کرانا وغیرہ ہیں، فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام صوبہ بہار کے دارالسلطنت شہر پٹنہ کے پھلواری شریف  میں ضیائے حق فاؤنڈیشن کا برانچ اور ایک مدرسہ کاقیام ،، مدرسہ ضیاء العلوم،،عمل میں آیا ہے، جہاں کثیر تعداد میں طلبہ وطالبات دینی علوم کے ساتھ ساتھ ابتدائی عصری علوم حاصل کر رہے ہیں ۔


اس پروگرام کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں قاری واجد علی عرفانی ، قاری عبد الماجد، مفتی نور العظیم ،شاداب خان، شارق خان، محمد افضل، حافظ اشرف، محمد یوسف، مہدی حسن،محمد دانش کا نام مذکور ہے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages