src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ضیائے حق فاؤ نڈیشن کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر مدرسہ ضیاء العلوم میں ڈرائنگ مقابلہ کا انعقاد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 29 جنوری، 2023

ضیائے حق فاؤ نڈیشن کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر مدرسہ ضیاء العلوم میں ڈرائنگ مقابلہ کا انعقاد




ضیائے حق فاؤ نڈیشن کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر مدرسہ ضیاء العلوم میں ڈرائنگ مقابلہ کا انعقاد






پھلواری شریف پٹنہ 29/جنوری 2023 (پریس ریلیز) علم کی اہمیت وفضیلت عظمت وترغیب اور تاکید، جس بلیغ و دل آویز انداز میں پائی جاتی ہے اس کی نظیر اور کسی دوسری چیزوں میں نہیں ملتی۔ تعلیم و تربیت، درس و تدریس تو گویا زندگی کے سب سے بڑے مقاصد میں سے ایک مقصد اور جزولاینفک ہے۔  علم وجہِ فضیلت ِآدم ہے علم ہی انسان کے فکری ارتقاء کاذریعہ ہے۔علم ہی انسانوں کو راہ نجات، راہ ہدایت، راہ راست کی جانب گامزن کرتی ہے ۔اور انہیں مقاصد کے تحت بچوں میں خود اعتمادی ان کی حوصلہ افزائی اور ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو ابھارنے، انہیں روشن مستقبل کے لیے تیار کرنے کی غرض سے انٹر نیشنل ٹرسٹ ”ضیائے حق فاؤنڈیشن“نےصوبہ بہار کے دارالحکومت میں ایک مدرسہ کا افتتاح کیا ہے ۔حالانکہ یہ مدرسہ پہلے سے بچوں کو درس و تدریس دینے کا کام کر رہا تھا لیکن اب یہ ”مدرسہ ضیاء العلوم “ کے نام سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔تاکہ غریب امیر سبھی بچوں کو یکساں پلیٹ فارم مل سکے،جہاں صرف علم و ہنر کو فوقیت دی جائے گی،اسی جذبے کے تحت 25 جنوری 2023 بروز بدھ کوبمقام ”مدرسہ ضیاء العلوم “ البا کالونی پھلواری شریف (پٹنہ) میں ایک مقابلہ جاتی کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں شریک تمام طلباء و طالبات نے ،نقاشی ،پینٹنگ،آرٹ اینڈ کرافٹ وغیرہ میں حصہ لیا۔جس میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو سند و میڈل سے بھی نوازا گیا،جو ان کے روشن مستقبل کے لئے کار آمد ثابت ہوگا (انشاء اللہ)۔ اس پروگرام کے کنوینر محمد ضیاء العظیم  ۔جن طلبہ وطالبات نے نمایاں طور پر کامیابی حاصل کی ہے ان کی فہرست کچھ اس طرح ہیں۔اول عالیہ پروین بنت شمس عالم ،دوم حمزہ اخلاق بن اخلاق انصاری، سوم عفان عبداللہ بن عبداللہ شکیل،سید حماد بن سید وجہ الدین، چہارم فقیھہ روشن بنت ڈاکٹر فیروز عالم، صادقین اختر بنت عابد علی اختر کا نام ہے ۔اس کے علاوہ چند طلبہ وطالبات کو 2022 کے اچھے طالب علم (Best Student of the year) 2022 کے سند سے نوازا گیا۔بتاتے چلیں کہ یہ فاؤنڈیشن اردوزبان و ادب کے فروغ،غریب بچوں میں تعلیمی فروغ،انسانی فلاح و بہبود،مظلوم محکوم و معاشی طور پر کمزور خواتین کی مدد،صحت،قدرتی آفات میں ہنگامی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے علاوہ مستقل نوعیت کے فلاحی منصوبہ جات پر بھی کام کرتا ہے۔جن میں بے روزگار خواتین کو روزگار دینا،ان کے علم و ہنر کو نئی پہچان دینا،سلائی،بنائی کڑھائی جیسے ہنر کو سامنے لانا،فیس جمع نہ کر پانے والے غریب بچوں کو فری میں اردو،ہندی زبان و ادب اورقرآن مجید جیسی بنیادی تعلیم فراہم کرانا۔یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم اور کفالت کا منصوبہ،سڑکوں کے کنارے بے بس و لاچار لوگوں کی مددان سب کی صحت کے لیے فری چیک اپ وغیرہ کا اہتمام، اردو ہندی زبان و ادب کے فروغ کے لیے بھی خصوصی کام کرنا،مختلف ادبی،علمی،لٹریری پروگرام کا انعقاد کرانا، پرانے شعرأ و ادباء کے ساتھ ساتھ نئے قلم کاروں کو بھی فروغ دینا،انہیں پلیٹ فارم دینا،فری لائبریری کا انتظام جیسے اہم کام شامل ہیں۔بہت ہی کم وقت میں منعقد اس پروگرام میں کثیر تعداد میں طلبہ وطالبات شامل رہیں، جبکہ مقابلہ میں تیس طلبہ وطالبات کی فہرست تھی۔لیکن مقابلہ میں بچوں کی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی خواہش اور ان میں خوشی کو دیکھ کر ضیائے حق فاؤنڈیشن کے ممبران اور کمیٹی نے فیصلہ لیا ہے کہ اس طرح کے پروگرام انشا ء اللہ وقتا فوقتا اب کیا جائے گا تاکہ بچوں کو بھی پلیٹ فارم مل سکے ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔اس پروگرام میں تلاوت قرآن پاک شاداب خان ،شخصی تعارف و نظامت محمد ضاء العظیم (ضیائے حق فاوٗنڈیشن برانچ اونر وڈائریکٹر مدرسہ ضیاءالعلوم )نے کرائی ،
پروگرام کا مکمل خاکہ ہندوستان کی مشہور ومعروف قلمکار وماہر اقبالیات ڈاکٹر صالحہ صدیقی، چئیر پرسن ضیائے حق فاؤنڈیشن واسسٹنٹ پروفیسرشعبہ اردو سمستی پور کالج نے بنایا ۔


پروگرام میں جن لوگوں نے اپنا تعاون پیش کیا ہے ان کی فہرست مولانا محمد عظیم الدین رحمانی، مفتی نورالعظیم،قاری عبدالواجد ندوی ،قاری ماجد، کاشف خان، مصباح العظیم روشن آرا، رونق آرا، زیب النساء، فاطمہ خان، عفان ضیاء،حسان عظیم، شارق خان وغیرہ کے نام شامل ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages