src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> صد فی صد جذبہ، سخت اسٹڈی اور زندگی میں ڈسپلن سے ہم اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں-: مالیگاؤں ایڈشنل ایس پی مسٹر انیکیت بھارتی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 29 جنوری، 2023

صد فی صد جذبہ، سخت اسٹڈی اور زندگی میں ڈسپلن سے ہم اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں-: مالیگاؤں ایڈشنل ایس پی مسٹر انیکیت بھارتی

 





صد فی صد جذبہ، سخت اسٹڈی اور زندگی میں ڈسپلن سے ہم اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں: مالیگاؤں ایڈشنل ایس پی مسٹر انیکیت بھارتی 


 ان شاءاللہ آنیوالے چھ سات سالوں میں مالیگاؤں سے ہم ایک سے زائد آئی اے ایس آفیسر دیں گے: ڈاکٹر منظور حسن ایوبی




"میں بنوں گا آئی اے ایس آفیسر" تقریب تقسیم انعامات میں ٹاپ 20 طلباء و طالبات کو اعزاز و انعام




مالیگاؤں پریس ریلیز: صد فی صد جذبہ، سخت اسٹڈی، محنت و لگن اور زندگی میں ڈسپلن سے ہم اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار مالیگاؤں کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس مسٹر انکیت بھارتی صاحب نے کیا آپ مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے پلیٹ فارم سے منعقدہ پروگرام "میں بنوں گا آئی اے ایس آفیسر تحریری امتحان" کی تقریب تقسیم انعامات سے مخاطب تھے جو کہ آج ۲۹ جنوری ۲۰۲۳ء بروز اتوار کی صبح دس بجے سٹیزن کیمپس ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال میں منعقد تھی۔ آپ نے مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے کاذ اور کام کی ستائش و سراہنا بھی کی- اور آئندہ منعقد ہونے والے پروگرام کا حصہ بننے کی خواہش بھی ظاہر کی- اس موقع پر صدر مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے بھی صدارتی خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے نونہالان قوم میں جو بیداری کی لہر مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم نے دی ہے ہمیں امید ہی نہیں یقین ہے کہ ان شاءاللہ آنیوالے چند سالوں میں مالیگاؤں شہر سے ہم یو پی ایس سی، ایم پی ایس سی اور آئی اے ایس آفیسران شہر عزیز کو دیں گے  قبل اسکے فورم کے مختار یوسف سر، امید ڈاٹ کام کے بانی علیم فیضی سر نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور طلباء و طالبات کے جم غفیر سے مقابلہ جاتی امتحانات میں شمولیت و کامیابی کے لیے کیے جانے والے اقدامات و کوششوں کو گوش گزار کیا۔ عارف حسین سر و اعجاز صدیقی سر نے فورم کے آئندہ کے اقدامات بتاۓ اور مرحلہ وار انعام یافتگان کو آواز دی- ظہیر قدسی صاحب نے فورم کے رکن ایوبی معاذ احمد کے کام کی ستائش کی اور اپنی جانب سے گل، شال اور تحفہ پیش کرکے حوصلہ افزائی کی- اس امتحان میں شامل مختلف اسکولوں کے ٹاپ 20 طلباء و طالبات کو جہاں خوبصورت اسمارٹ واچ، واٹر بوتل، اور سند سے سرفراز کیا گیا وہیں اول، دوم، سوم، چہارم و پنجم مقام حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مزکورہ چیزوں کے ساتھ ایک ایک جوڑا کپڑا بھی دے کر حوصلہ افزائی کی گئی- تقریب کا آغاز رضوان ربانی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا تحریک صدارت بشری میم جبکہ تائید فردوس میم نے کی مہمانان کا تعارف رضوان ربانی اور شکریہ رقیہ میم نے ادا کیا- تقریب میں فیروز حسین بادشاہ سر، ڈاکٹر آصف سلیم، علیم فیضی، احسان الرحیم، فرنود رومی، نورالدین نور، اسماعیل وفا، زاہد یوسفی، وسیع ندیم صاحبان کے علاوہ مختلف اسکولوں کے اساتذہ، سرپرست و والدین حضرات بھی از اول تا آخیر موجود رہے۔ نظامت کے فرائض محمد عارف دلار سر نے بخوبی نبھاۓ-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages