نئے ازدواجی جوڑوں کا تربیتی پروگرام
خوشگوار ازدواجی زندگی کے رہنما اصول
مالیگاؤں : مؤرخہ 2 فروری بروز جمعرات بعد نماز عشاء سے رات دس بجے تک دلاور ہال ( قدوائی روڈ) میں نئے ازدواجی جوڑوں اور شادی شدہ مردوں اور خواتین کے لیے ایک اہم تربیتی پروگرام منعقد ہوگا جس میں خوشگوار ازدواجی زندگی کے اصول بتائے جائیں گے اور میاں بیوی کے اختلافات اور ان کے حل کے سلسلے میں رہنمائی کی جائے گی، پروگرام کے اخیر میں سوال و جواب کا وقفہ بھی ہوگا ۔
اس اہم اور بامقصد پروگرام کے مقررین خصوصی مولانا شفیق الرحمن فلاحی صاحب ( امام و خطیب نورانی مسجد ) اور مفتی محمد عامر یاسین ملی صاحب ( امام و خطیب مسجد یحییٰ زبیر) ہوں گے ۔
موجودہ دور میں میاں بیوی میں ناچاقیوں اور گھریلو اختلافات کا ہونا عام بات ہے جس کی بنیادی وجہ زوجین کا ایک دوسرے کے حقوق اور فرائض اور ازدواجی زندگی کی باریکیوں سے ناواقف ہونا ہے ۔ لھذا برادران اسلام خصوصاً نئے ازدواجی جوڑوں سے شرکت کی گزارش ہے۔ والدین اور سرپرست حضرات سے بھی درخواست ہے کہ اپنے نوجوان بیٹوں اور بیٹیوں کو اس پروگرام میں شریک کریں۔ اسی طرح جن لڑکوں اور لڑکیوں کا نکاح ہونے والا ہو ، وہ بھی اس پروگرام میں ضرور شرکت کریں ۔
نوٹ :خواتین کے لیے پردے کا معقول انتظام رہے گا ۔
الداعیان : صفا فاؤنڈیشن و نوجوانان محفوظ کالونی گروپ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں