دھولیہ مجلـسِ اتحاد الـمسلمین کے کارکنان کے اجلاس کا کامیـاب اختتـام ..!!
نئے عہدے داران کے انتخاب کے ساتھ ہزاروں کارکنان کی پارٹی میں شمولیت ..!!
رکن اسمبلی فاروق شاہ نے تمام نئے عہدے داران اور کارکنان کا گل پوشی کر کے استقبال کیا ..!!
دھولیہ: 26 جنوری 2023: آج یومِ جمہوریہ کے پر مسرت موقع پر مجلس اتحاد المسلمین دھولیہ کی جانب سے آمدار فاروق شاہ صاحب کی زیرِ نگرانی ایک عظیم الشان کارکنان کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں نئے عہدے داران کے انتخاب کے ساتھ ہی ساتھ ہزاروں کارکنان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ نئے عہدے داران کو رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کے ہاتھوں تقرری لیٹر دے کر استقبال کیا گیا تو دوسری طرف پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے کارکنان کا گل پوشی کر کے استقبال کیا گیا ۔ آج منعقدہ مجلس اتحاد المسلمین کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب نے کہا کہ جس دن میرا انتخاب بطورِ آمدار ہوا اس وقت میں بہت ہی فکر مند تھا کہ اللہ پاک نے جو اتنی بڑی ذمہ داری دی ہے میں اسے کیسے نبھاؤں گا ۔ میں نے اللہ پاک سے دعا کی اور کاموں کی شروعات کی ۔ الحمدللہ میں نے سماجی ، ملی ، تعلیمی ، معاشرتی ، سیاسی جیسے ہر شعبہ جات میں کام کرنے کا عظم کیا ۔ آپ دیکھ سکتے شہر و اطراف کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہے ۔ ان علاقوں میں جہاں آج تک کسی بھی قسم کے ترقیاتی کام نہیں ہوئے ان جگہوں پر پہلے ترقیاتی کاموں کو شروں کیا ۔ روڈ ، گٹر ، اسٹریٹ لائٹ ، وال کمپاؤنڈ ، منی بس اسٹیشن ، سرکل و دیگر کاموں کو انجام دیا ۔ شہر و اطراف کے قبرستانوں اور درگاہوں میں وال کمپاؤنڈ کی تعمیر کی ۔ یتیم بچیوں کیلئے اجتماعی شادی کا نظم ، پیلا راشن کارڈ بنانا ، 2200 لوگوں کو اناج کی فراہمی ، نظر والے چشمے کی تقسیم ، مستری کام کرنے والے حضرات کو تمام لوازمات پر مبنی کٹ فراہم کیا گیا ۔ آنے والے دنوں میں شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا ہے جس کیلئے آپ تمام لوگوں کے ساتھ کی ضرورت ہے ۔ آج کے کارکنان اجلاس سے شعیب بھائی ملا ، سابر پترکار ، نظام سید ، مولوی شکیل احمد قاسمی ، قیصر احمد پینٹر اور وسیم اکرم نے خطاب کیا ۔ آج نئے عہدے داران میں وسیم پنجاری ، نظام سید ، اظہر سید ، جیلانی کھاٹک اکبر ، جمیل کھاٹک ، اقبال حاجی شاہ ، مرتضیٰ انصاری ، خالد بھائی جی ، فاروق انصاری ، ابرار احمد ، شاہ رخ قریشی ، زبیر شاہ ، راجو لیڈر ، کاشف شیخ ، سعود عالم ، فہیم انصاری کے علاوہ اطراف کے گاؤں اور قصبوں سے آئے ہوئے متعدد کارکنان کو عہدے سے نوازا گیا ۔ اجلاس کے اختتام پر اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام کارکنان کیلئے مجلس کے ضلع صدر ناصر پٹھان ، شہر صدر مختار بلڈر اور یوسف پاپا سر کی جانب سے کھانے کا نظم کیا گیا تھا ۔ آج کے مجلس اتحاد المسلمین دھولیہ کی جانب سے منعقدہ کارکنان اجلاس کی صدارت رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب نے قبول کی اور نظامت کے فرائض یوسف پاپا سر نے بخوبی انجام دی ۔ آج مجلس کے کارکنان اجلاس میں دھولیہ و اطراف کے تمام کارپوریٹر ، عہدے دار اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
حلیم شمس الدین انصاری
ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں