حراء انگلش میڈیم اسکول میں جشنِ یومِ جمہوریہ و رسم پرچم کشائی
مالیگاؤں : سنہ 1950 میں آج ہی کا دن تھا جب ملک ہندوستان میں اتحاد اور بھائی چارگی سے سرشار آئین کا نفاذ کیا گیا اور ملک ہندوستان پوری دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک قرار پایا۔اسی مناسبت سے 26 جنوری کا دن پورے ہندوستان کی عوام کا قومی تہوار کہلاتا ہے۔سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج(مالیگاؤں)میں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امی القادری صاحب قبلہ(چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) کی سرپرستی میں جشنِ یومِ جمہوریہ کی شاندار اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا، بعدہ نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا گیا،حراء انگلش میڈیم اسکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے اردو،ہندی،مراٹھی اور انگریزی زبان میں حُب الوطنی سے سرشار تقاریر،گیت و دیگر پروگرام پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو جیت لیا۔ قاری رضوان نوری سر نے بہترین گیت پیش کیا۔ رسم پرچم کشائی حضرت علّامہ حافظ و قاری غفران اشرفی صاحب (خطیب و امام مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ) کے دست مبارک سے ادا کی گئی۔ بعدہ حافظ غفران صاحب نے اپنی گفتگو میں آئین ہند کی اہمیت اور نفاذ کے مقاصد پر بیان کرتے ہوئے بچوں سے کہا کہ ہمیں ملک ہندوستان کی سالمیت اور بقا کے ساتھ ہندوستان کے قوانین اور آئین کی قدر اور تعظیم کرنا چاہیئے۔ تعلیم حاصل کرکے ملک و ملت کا نام روشن کرنا ہے۔ آج کی تقریب میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے محمد نعیم نوری (رکن مجلسِ شوریٰ)،عبدالرشید رضوی (رکن مجلسِ شوریٰ)، ساجد نوری (رکن مجلسِ شوریٰ)، عثمان نوری، آمین نوری، عطاء الرحمان نوری (وائرمین) و دیگر حضرات مدعو تھے۔ جبکہ آج کی تقریب کو سجانے کے لئے محترمہ سید شگفتہ قادری صاحبہ (پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) کی نگرانی میں اسکول کے تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے اپنی خدمات پیش کیں۔ عبد الماجد اشرفی سر کے شکریہ کے بعد آج کی تقریب کا اختتام ہوا۔
رپورٹ : حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں