src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ایس ایس وی پی ایس سائنس کالج کے سیکورٹی اہلکار کے ایک مسلم طالب علم پر ذاتی ریمارکس سے ہنگامہ ..!! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 24 جنوری، 2023

ایس ایس وی پی ایس سائنس کالج کے سیکورٹی اہلکار کے ایک مسلم طالب علم پر ذاتی ریمارکس سے ہنگامہ ..!!





ایس ایس وی پی ایس سائنس کالج کے سیکورٹی اہلکار کے ایک مسلم طالب علم پر ذاتی ریمارکس سے ہنگامہ ..!!



ایم آئی ایم اسٹوڈنٹس وِنگ یونٹ کا سخت اعتراض ۔۔!!



کالج کے پرنسپل سے ملاقات کر کے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ..!!




دھولیہ , 24 جنوری 2023 : گزشتہ دنوں ایس ایس وی پی ایس سائنس کالج میں ایک سیکورٹی اہلکار نے مسلم طالب علم پر ذاتی ریمارکس کیا ۔ جہادی اور آتنکوادی جیسے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے توہین کی ۔ جس پر ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ۔ اس حادثہ کی اطلاع ایم آئی ایم اسٹوڈنٹس وِنگ یونٹ کو ملتے ہی سخت ایکشن لیا گیا اور فوری طور پر ایس ایس وی پی ایس سائنس کالج کے پرنسپل سے ملاقات کر کے سخت اعتراض درج کروایا گیا ۔ اس موقع پر ایک مطالباتی میمورنڈم بھی ایس ایس وی پی ایس سائینس کالج کے پرنسپل کو دیا گیا جس میں مذکورہ سیکورٹی اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا اور انتباہ کیا گیا کہ اگر مستقبل میں کسی بھی طریقہ سے مسلم طلبہ و طالبات کو کالج سیکورٹی اہلکار کی جانب سے ہراساں کیا گیا تو ایم آئی ایم اسٹوڈنٹس وِنگ اندولن کا راستہ اختیار کرے گی جس کی صورت میں ہونے والے کسی بھی ہنگامے کے آپ خود ذمہ دار ہونگے ۔ آج ایس ایس وی پی ایس سائینس کالج کے پرنسپل کو میمورنڈم دیتے وقت ایم آئی ایم اسٹوڈنٹس وِنگ یونٹ کے ضلع صدر عاقب علی ، کارگزار صدر زبیر شیخ ، ضلع جوائنٹ سیکرٹری ابرار شاہ ، ضلع سیکریٹری ہاشم انصاری اور ابرار بھائی موجود تھے ۔ 



حلیم شمس الدین انصاری
ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages