دفتر جمعیۃ علماء مالیگاؤں (مدنی روڈ) پر رسمِ پرچم کشائی
ہمارا وطنِ عزیز ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے، ملک میں رہنے والے تمام باشندے مذہبی آزادی کیساتھ رہیں، اسکے لئے 26 / جنوری 1950/کو دستورِ ہند کا نفاذ ہوا، اسی مناسبت سے ہر سال کی طرح امسال بھی دفتر جمعیۃ علماء مالیگاؤں (مدنی روڈ) پر 26/ جنوری 2023 بروز جمعرات صبح 08:00 بجے صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں (مدنی روڈ) مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب زید مجدہ کے دستِ مبارک سے رسمِ پرچم کشائی عمل میں آئیگی إن شاء اللہ الرحمٰن
لہذا ارکان و ہمدردان اور محبّینِ جمعیت علماء مالیگاؤں سے وقتِ مقررہ پر شرکت کی پُر خلوص گزارش ہے ۔
عبدالمالک سیٹھ بکرا صاحب (جنرل سیکرٹری، جمعیت علماء مالیگاؤں (مدنی روڈ)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں