src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ساجدہ نہال احمد کی ایس پی اور ڈی وائے ایس پی ملاقات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 11 جنوری، 2023

ساجدہ نہال احمد کی ایس پی اور ڈی وائے ایس پی ملاقات




ساجدہ نہال احمد کی ایس پی اور ڈی وائے ایس پی ملاقات




مالیگاؤں شہر میں رات میں موبائیل چوری لوٹ مار غنڈہ گردی اور مار دھاڑ کے خلاف گذشتہ دنوں جنتادل اقلیتی سیل مہاراشٹر کی صدر محترمہ ساجدہ نہال احمد صاحبہ کی قیادت میں جنتادل کا ایک وفد اے، ایس، پی انکیت بھارتی صاحب اور ڈی، وائے، ایس، پی تیگبیر سنگھ صاحب سے سٹی پولیس اسٹیشن میں ملا تھا۔


جمعہ کی رات چند غنڈوں نے حملہ کر کے دو لوگوں کو شدید زخمی کر دیا اور نقد روپئے بھی (کئی ہزار) لوٹ لئے زخمیوں میں سے ایک شخص دھولیہ میں زیر علاج ہے اور دوسرا شخص شفا ہاسپٹل مومن پورہ میں ایڈمٹ ہے جسکا علاج جاری ہے چوٹ کی شدت کی وجہ سے زخمی شخص کی آنکھ کی اوپر اور نیچے کی ہڈی فریکچر ہوگئی ہے اور آنکھ کے علاج کیلئے ڈاکٹر پنکج مانگوڑکر کی خدمت لی گئی ہے۔


بروز منگل آج شام زخمی شخص سے ساجدہ نہال احمد صاحبہ نے ملاقات کی اور ڈاکٹر پنکج مانگوڑکر جو آنکھ کے ماہر ڈاکٹر ہیں ان سے زخمی شخص کی پوری تفصیل جاننا چاہی تو ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ معاملہ بہت ہی سنگین ہے کسی تیز ہتھیار سے حملہ کیا گیا ہے اُسکی آنکھ کی "پتلی کٹ گئی ہے اور پردہ بھی متاثر ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ایک آنکھ ضائع ہوگئی ہے۔ اور ہڈیوں کا پلیٹ لگا کر علاج کیا جائیگا۔


جنتادل سیکولر وفد کی ساجدہ نہاں احمد صاحب کی قیادت میں پولیس آفیسران سے ملاقات کرنے کے اثرات شہر میں دکھائی دیئے، 2 مجرموں کو (غنڈوں) کو پوار واڑی پولس اسٹیشن کے آفیسر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے. جنتادل سیکولر کا پولیس سے مطالبہ ہے کہ کاروائی تیز کر کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دے اور غنڈہ گردی، چوری لوٹ مار اور مار دھاڑ پر فوری طور پر روک لگائے ۔ اس طرح کی مسلسل واردات شہر میں کیوں ہو رہی ہے؟ کیا اس کے پیچھے کوئی سرغنہ پا ماسٹرمائنڈ ہے؟ پولیس کا روائی کر کے انہیں فوری طور پر گرفتار کرے۔


ہاسپٹل میں ساجدہ میڈم کے ہمراہ ہارون ماسٹر،ساجد پرنس، ثاقب انصاری ، شفیق PK ، ندیم احمد بھی شامل تھے
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages