src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> حاجی انور شاہ پری پرائمری و پرائمری اسکول میں جشنِ یومِ جمہوریہ ۔۔!! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 27 جنوری، 2023

حاجی انور شاہ پری پرائمری و پرائمری اسکول میں جشنِ یومِ جمہوریہ ۔۔!!

 




حاجی انور شاہ پری پرائمری و پرائمری اسکول میں جشنِ یومِ جمہوریہ ۔۔!!




رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ہاتھوں پرچم کشائی و تقسیمِ انعامات ..!!




دھولیہ 26 جنوری 2023 : ینگ ایکتا سوشل کلچرل اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انصرام جاری حاجی انور شاہ پری پرائمری و پرائمری اسکول دھولیہ میں آج یومِ جمہوریہ کے موقع پر رسمِ پرچم کشائی رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ جس کے بعد مختصر سی تقریب منعقد ہوئی جس میں طلباء و طالبات نے قرأت پاک ، نعتِ پاک ، قومی ترانہ ، قومی گیت و تقریر پیش کئے جس سے متاثر ہوکر رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ہاتھوں طلباء و طالبات کو نقد انعامات دیئے گئے ۔ اسی طرح اس پروگرام میں پہلی کلاس سے ساتویں کلاس تک کے تمام طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ۔ اس پروگرام کی صدارت حاجی بھکن شاہ نے قبول کی اور نظامت کے فرائض شاہد سر ٹیپو اور تنزیلہ میڈم نے بخوبی انجام دی ۔ صدر مدرس مزمل سر نے تمام آئے ہوئے مہمانان کا گل پوشی کر کے استقبال کیا ۔ رکن اسمبلی فاروق شاہ کی والدہ محترمہ کی خدمت میں اسکول ہذا کی چاروں  میڈم تنزیلہ میڈم ، عا لیہ میڈم  ، آسماء میڈم ، مسکان میڈم نے گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا ۔ اس پروگرام  کے نگراں شیخ سر اور رضوان سر تھے  - مہمانانِ خاص میں سابق فوجی میجر شباب کھاٹک نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ آخر میں صدر موصوف نے آئے ہوئے مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کی اجازت دی ۔ مہمانان خاص میں رکن اسمبلی فاروق شاہ ، حجن صابرہ بی ، بھکن حاجی ، چھوٹو حاجی ، حاجی سلیم سیٹھ ، چھوٹو سیٹھ مچھلی والے ،  حاجی رؤف ٹھیکیدار ، فاروق ایم آر ، انیس سیکریٹری ، ناصر شاہ ، حاجی غلام نبی موجود تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages