src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> حراء انگلش میڈیم اسکول کے نام ایک اور کامیابی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 28 جنوری، 2023

حراء انگلش میڈیم اسکول کے نام ایک اور کامیابی






 حراء انگلش میڈیم اسکول کے نام ایک اور کامیابی




ایچ، ٹو ایچ فاؤنڈیشن و معیار ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد آل انڈیا کوئز کمپٹیشن میں اوّل مقام





 مالیگاؤں : ملک ہندوستان کے 74 یومِ جمہوریہ کے موقع پر ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن و معیار ایسوسی ایشن(اورنگ آباد) کے اشتراک سے آل مہاراشٹر آن لائن کوئز کامپٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں ریاست بھر کے طلباء و طالبات نے شرکت کی اور اپنی عمدہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اِس آن لائن کوئز کامپٹیشن میں سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج (مالیگاؤں) کے ہونہار طالبہ ارحمہ محمد سلیم نے ملک بھر میں اوّل انعام حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین،شہر مالیگاؤں اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔اس موقع پر حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کے چیئرمین حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے کامیاب بچی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔ سید شگفتہ قادری صاحبہ (پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج)نے کہا کہ اردو زبان میں منعقد ہونے والے اس امتحانی مقابلہ میں انگلش میڈیم کے طالبہ نے پہلا مقام حاصل کیا جوکہ اہلیانِ شہر کے لئے باعث فخر و مسرت ہےـاس شاندار کامیابی پر سنی دعوت اسلامی (مالیگاؤں) کے تمام شعبہ جات سے وابستہ مبلغین، معاونین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب طالبہ اور حراء انگلش میڈیم اسکول کے ٹیچرس کو مبارکباد پیش کیں۔


رپورٹ :- حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages