src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آنگن واڑی سیویکا و مددنیس کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 13 جنوری، 2023

آنگن واڑی سیویکا و مددنیس کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے






آنگن واڑی سیویکا و مددنیس کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے



بروز جمعرات آنگن واڑی ذمے داران کے ریاستی وفد سے وزیراعلیٰ کی یقین دہانی



 
آنگن واڑی کرمچاری سبھا کے ریاستی عہدے داران سے شانِ ہند رابطے میں





        آنگن واڑی کرمچاری سبھا کی صدر شان ہند نہال احمد صاحبہ نے معلومات دی ہے کہ آنگن واڑی خادماؤں کے مختلف مسائل کیلئے اُن کی یونین آنگن واڑی کرمچاری سبھا کے ریاستی ذمہ داران گذشتہ کئی مہینوں سے احتجاج کررہے ہیں. 15 نومبر کو ممبئی آزاد میدان میں دھرنا دیا گیا. دھرنے میں مالیگاؤں سے *شان ہند نہال احمد صاحبہ* کی ایماء پر سینکڑوں آنگن واڑی خواتین نے شرکت کی. جس کے بعد ودربھ کے علاقے کی آنگن واڑی خواتین کیلئے 27 دسمبر کو ناگپور میں بھی دھرنا دیا گیا. ناگپور دھرنے کے بعد بھی یونین کے ریاستی ذمہ داران آنگن واڑی سیویکا و مددنیس کے مسائل کے حل کو لے کر مسلسل کوشش کرتے رہے.
           آج 12 جنوری بروز جمعرات کو آنگن واڑی کرمچاری سبھا کی ریاستی صدر *محترمہ ایڈووکیٹ نیشا شیورکر صاحبہ* سمیت دیگر یونین کے ذمہ داران کے ہمراہ *وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ اور فلاح و بہبود برائے خواتین و اطفال  کی وزیر سے راؤنڈ ٹیبل میٹنگ ہوئی. میٹنگ میں تمام اہم آفیسران بھی موجود تھے. اس اہم میٹنگ میں وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ 26 جنوری 2023 سے قبل (1) مان دھن میں اضافہ ہوگا. (2) آنگن واڑی کرمچاریوں کو نیا موبائیل دیا جائے گا. (3) گریجویٹی کیلئے ١٠٠ کروڑ روپیہ کا فنڈ مختص کیا گیا. (4) 20186 آنگن واڑی کرمچاریوں کی خالی جگہ پُر کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا. سمیت کئی اہم مطالبات منظور کئے گئے*

مالیگاؤں شہر آنگن واڑی کرمچاری سبھا کی صدر *محترمہ شان ہند نہال احمد صاحبہ* نے یونین کے ریاستی ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مالیگاؤں کی تمام آنگن واڑی سیویکا و مددنیس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات دی. اسی کے ساتھ یہ انتباہ بھی دی کہ وزیراعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اپنے وعدے سے مُکر گئے تو 26 جنوری بعد یونین کے ریاستی ذمہ داران سے مشورہ کرکے بڑے پیمانے پر آندولن کیا جائے گا.

*پریس ریلیز*
12 جنوری بروز جمعرات 
*عبدالرحمٰن انصاری*
سیکریٹری آنگن واڑی کرمچاری سبھا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages