src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> حضرت مولانا قمرالزماں الہ آبادی کی آمدکے تناظر میں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 14 جنوری، 2023

حضرت مولانا قمرالزماں الہ آبادی کی آمدکے تناظر میں






حضرت مولانا قمرالزماں الہ آبادی کی آمد کے تناظر میں




تعلیم کے ساتھ تربیت پرخصوصی توجہ معہد ملت کا امتیاز



تحریر: مفتی محمد عامر یاسین ملی



   معہد ملت مفکر ملت حضرت مولانا عبدالحمید نعمانی ؒ کا لگایا ہوا وہ پھ  داردرخت ہے جس کا فیض صوبۂ مہاراشٹر کے کونے کونے تک پہنچ رہا ہے۔اپنے عمدہ نظام تعلیم وتربیت اور اپنے فضلائے کرام کی دینی ،علمی اور ملی شعبوں میں نمایاں خدمات نے معہد ملت کو مدارس اسلامیہ کی صف میں ایک نمایاں مقام عطا کیاہے ،۱۹۵۳ء میں معہد ملت کا قیام عمل میں آیا،۱۹۵۷ء میں اس ادارے سے علماء کرام کی فراغت کاسلسلہ شروع ہوا ،تب سے لے کر آج تک ہزاروں کی تعداد میں علماء کرام ،حفاظ اور مفتیان اس ادارے سے فراغت حاصل کرچکے ہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں علم دین کی نشرو اشاعت اور تحفظ دین کی خدمت میںمشغول ہیں۔فی الوقت بھی معہد ملت میں چار سو سے زائد طلبہ مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔
    معہد ملت کا امتیاز یہ ہے کہ یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے،اس احساس کے ساتھ کہ تعلیم کی کمی تربیت سے پوری ہوسکتی ہے لیکن تربیت کی کمی تعلیم سے پوری نہیں ہوسکتی ۔ طلبہ ٔ کرام کی تربیت کے لیے معہد ملت میںایک نظام قائم ہے ،جس کے تحت یہاں اہل اللہ اور بزرگان دین کی آمد کا سلسلہ برابر جاری رہتا ہے۔ معہد ملت کے موجودہ مہتمم شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی مدظلہ بھی طلبہ کرام کی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت کے سلسلے میں فکر مند ہیں اور چاہتے ہیں کہ تربیت کے لحاظ سے بھی معہد ملت کے طلبہ آگے بڑھیں۔موصوف کے عہد اہتمام میں معہد ملت میں اولیاء کرام اور بزرگان دین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ چند مہینوں میں ملک کے متعدد اکابر علماء اور بزرگان دین کی اس ادارے میں تشریف آوری ہوئی ہے ،جن میں ندوۃ العلماء کے مہتمم حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی دامت برکاتہم اور جامعۃ القر اء ت کفلیتہ کے مہتمم حضرت مولانا قاری اسماعیل بسم اللہ مدظلہ قابل ذکر ہیں۔

     مورخہ ۱۵،۱۶؍جنوری بروز اتوار ،پیر عالم اسلام کی عظیم المرتبت شخصیت شیخ المشائخ حضرت مولانا قمر الزماں صاحب الہ آبادی دامت برکاتہم کی معہد ملت میں آمد ہورہی ہے۔
     حضرت والا کا شمار حضرت شاہ وصی اللہ ؒ کے اجل خلفاء میں ہوتا ہے۔آپ برسہا برس سے بندگان خدا کی اصلاح وتربیت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ،آپ کی اصلاحی وتربیتی سرگرمیوں کا دائرہ مشرقی یوپی سے لے کر صوبہ گجرات اور بیرون ملک افریقہ ،یورپ اور کناڈا تک پھیلا ہوا ہے۔ فی الحال ہزاروں افراد آپ کے حلقہ ارادت میں شامل ہو کرآپ سے کسب فیض کررہے ہیں ۔آپ کے اجازت یافتہ خلفاء کی بھی ایک بڑی تعداد ہے جو اپنے اپنے علاقوں میں تصوف وسلوک کی لائن سے خدمات انجام دے رہی ہے۔بڑھتی ہوئی عمر اور ضعیفی کے باوجود حضرت والا دین کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔یقیناً آپ کی تشریف آوری نہ صرف معہد ملت بلکہ اہلیان شہر مالیگاؤں کے لیے سعادت کی بات ہے۔
     حضرت والا کی آمد کے پیش نظر مسجد نعمانی معہد ملت میں دو روزہ مجالس اصلاح و تربیت کا انعقا د کیا گیا ہے جن میں حضرت والادامت برکاتہم کے ایمان افروز اور فکر انگیز بیانات ہوں گے ان شاء اللہ !
       ںرادران اسلام و ہمدردان معہد ملت نیز حضرت والا کے مریدین و متوسلین کوتمام مجالس میں شریک ہو کر اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھا نا چاہیے ،اس لیے کہ
یہ لمحے زندگی میں بار بار آیا نہیں کرتے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages