811 واں عرس سرکار خواجہ غریب نواز
علیہ الرحمہ کے موقع پر نیاز میں شرکت
مورخہ 29 جنوری 2023ء 6رجب شریف 1444ھ بروز اتوار بعد نماز مغرب 811 واں عرس عطائے رسول ہندالولی معین دین و ملت حضرت خواجہ معین الدین چشتی حسن سنجری ثم اجمیری کے موقع پر خانقاہ چشتیہ الیاسیہ امن پورا مالیگاؤں صوفی باصفا صوفی محمد رمضان محمد رمضان چشتی صاحب کے زیر اہتمام عاشق اہلبیت حافظ و قاری محمد اسماعیل چشتی الیاسی صاحب قبلہ و حضرت مولانا ارشد صاحب قبلہ کی زیر سرپرستی صوفئ باصفا محترم صوفی محمد رمضان چشتی الیاسی صاحب نے کے مکان عظیم الشان نیاز سرکار غریب نواز علیہ الرحمہ کا انعقاد کیا گیا.*
*وہیں صوفئ ملّت صاحب کی گلی غوثِ اعظم نگر مالیگاؤں میں سہارا عالیشان کے روح رواں عالیجناب عبدالستار استاد کے اہل خانوادے کی جانب سے عظیم الشان لنگر سرکار غریب نواز علیہ الرحمہ انعقاد کیا گیا.*
*
ساتھ ساتھ بسلسلہ عرس مبارک سرکار خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کی مناسبت سے الحاج صوفی شمش الضحٰی قادری صاحب قبلہ و عاشقان غلام نبی سرکار کی جانب سے عرس مجذوب حق عاشق صادق سرکار سیدنا غلام نبی بابا علیہ الرحمہ کا انعقاد
*جس میں آل انڈیا سنیّ جمعیت الاسلام مالیگاؤں کے نقیبِ ملّت جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب ،حافظ و قاری محمد اسماعیل اشرفی صاحب ،ناظم اعلیٰ صوفی جمیل قادری ٹیلر صاحب ،حافظ و قاری محمد عرفان رضا صاحب ،مولانا قاری محمد یوسف چشتی الیاسی صاحب، مولانا مختار احمد اشرفی صاحب، نابینا مدرس حافظ و قاری محمد یاسین فیضی صاحب ،نے شرکت کی اور نیاز پاک اہتمام کرنے کی نسبت سے صوفئ باصفا محترم صوفی محمد رمضان چشتی الیاسی و عبدالستار استاد کا شال سے استقبال کیا گیا اور عرس سرکار غلام نبی بابا کے موقع پر الحاج صوفی شمش الضحٰی قادری صاحب کا بھی استقبال کیا گیا ساتھ ہی ساتھ دعا کی گئی کہ مولیٰ کریم اپنے حبیب پاک ﷺ کے صدقے و طفیل ان تینوں صاحبان پر سرکار غریب نواز علیہ کا خاص فیضان عطا کرے. یہ عرس اور نیاز پاک تا قیامت تک جاری و ساری رکھیں. آمین ثم آمین*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں