بر گلوریئس اکیڈمی جانب سے مالیگاؤں میں یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا
مورخہ 26 جنوری 2023 بروزجمعرات گلوریئس اکیڈمی، مالیگاؤں میں یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا - اس اہم تقریب کا آغاز *اعجاز شاھین صاحب* کی تلاوت و ترجمانی قرآن مجید سے کیا گیا ۔۔۔۔۔ معزز مہمانان کے ذریعے رسم پرچم کشائی عمل میں آئی- گلوریئس اکیڈمی کے روح رواں *ڈاکٹر محمد مصطفی انصاری* صاحب نے مہمانوں کی خدمت میں گل کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا- پروفیسر حبیب انصاری نے مہمانوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کیا- اپنی نوعیت کے اس منفرد پروگرام کا مقصد یہ تھا کہ بچوں کے اندر ہنر مندی اور کریٹیویٹی پیدا ہو اور وہ پریکٹیکل ایکٹیویٹی میں دلچسپی لیں- مدعو مہمان خصوصی محترم جناب *شکیل ہمدانی* صاحب نے بچوں کی دلچسپی سے متعلق مختلف ماڈلز ، کھلونے ان کے خود کے ہاتھوں کی کلاکاری کے نمونے بچوں کے سامنے پیش کیے -محترم *عبداللہ انصاری* صاحب اور محترم *شکیل ہمدانی* صاحب نے ماڈل بنانے کے متعلق مزید تفصیلی رہنمائی کی اور ذاتی تخلیقی ماڈل بنا کر بچوں کو باصلاحیت اور ہنر مند بننے کی ترغیب دی- گلوریئس کوچنگ کلاسز کے طلبہ نے اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے الیکٹرانک ماڈلس مہمانوں کی خدمت میں پیش کیا- اسی طرح گلوریئس نرسری اینڈ پلے اسکول کے جھلملاتے ستاروں نے اپنے معصوم انداز میں ایکشن سونگ پیش کرکے سامعین کو لطف اندوز کیا- محترم *خالد سرحدی صاحب،محترم احتشام بھائی بیکری والے،محترم اعجاز شاہین صاحب، عبداللہ انصاری صاحب اور کلیم بھائی* نے پروگرام میں شریک ہوکر اسٹیج کو رونق بخشی- اکیڈمی کے رکن *ڈاکٹر محب الرحمان انصاری* کے رسم شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں