کھاٹک برادری کی جانب سے منعقدہ اجتماعی شادی میں رکن اسمبلی فاروق شاہ کی شرکت ..!!
دھولیہ : 19 جنوری 2023 آج بروز جمعرات کو کھاٹک برادری کی جانب سے اجتماعی شادی کا انعقاد نیشنل ہائی وے سے متصل ساحل ہوٹل کے پیچھے کیا گیا تھا ۔ جس کیلئے آلِیو اسکول کے پاس وسیع وعریض خطۂ اراضی پر عالیشان شامیانہ لگایا گیا تھا ۔ اس اجتماعی شادی میں کھاٹک برادری سے وابستہ شہر و اطراف کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ کھاٹک برادری کی اس اجتماعی شادی میں بطورِ مہمانِ خاص رکن اسمبلی فاروق شاہ موجود تھے ۔اس تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے تمام دولہوں سے رکن اسمبلی فاروق شاہ نے ملاقات کرتے ہوئے شادی کی مبارکباد دی اور ازدواجی زندگی کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعائوں سے نوازا ۔ اس پروقار تقریب میں کھاٹک برادری کے ذمہ داروں نے رکن اسمبلی فاروق شاہ کی خدمت میں شال اور گُلدستہ کا نذرانہ پیش کر کے والہانہ استقبال کیا ۔ اس موقع پر دھولیہ ایم آئی ایم کے ضلع صدر ناصر پٹھان ، حاجی بھیکن شاہ ، مولوی شکیل احمد قاسمی ، ساجد سائی ، چھوٹو سیٹھ مچھلی والے ، قیصر احمد موجود تھے ۔
حلیم شمس الدین انصاری
ایم آئی ایم ضلع صدر میڈیا سیل
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں