ایل ایم سردار اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے پاس فُٹ اوور بریج تعمیر کیا جائے ..!!
معاون کارپوریٹر غنی ڈالر کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق شاہ کی خدمت میں مطالباتی میمورنڈم پیش کیا گیا..!!
دھولیہ : 19 جنوری 2023: وارڈ نمبر 3 سے گزرنے والے آگرہ روڈ پر ایل ایم سردار اردو ہائی و جونیئر کالج موجود ہے ۔ اس ہائی اسکول و جونیئر کالج میں اسلام پورہ و اطراف کے علاقوں سے سیکڑوں طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کرنے کیلئے ایل ایم سردار اردو ہائی اسکول کا رخ کرتے ہیں ۔ چونکہ مزکورہ علاقوں کے طلباء و طالبات کو اسکول پہنچنے کیلئے آگرہ روڈ کراس کرنا پڑتا ہے جس سے حادثہ رونما ہونے کا خطرہ ہر وقت لاحق رہتا ہے کیونکہ آگرہ روڈ سے روزانہ ہزاروں گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے ۔ آگرہ روڈ سے گزرنے والی گاڑیوں کی زد میں آکر متعدد دفعہ طلباء و طالبات حادثہ کا شکار ہو چکے ہیں ۔ مستقبل میں کوئی بڑا حادثہ نا پیش آئے اس لئے اس جگہ پر ایک فٹ اوور بریج کے تعمیر کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے آج مقامی علاقے سے ایم آئی ایم کے معاؤن کارپوریٹر غنی ڈالر کی قیادت میں رکن اسمبلی فاروق شاہ کو میمورنڈم دیا گیا جس میں ایل ایم سردار اردو ہائی اسکول کے پاس فُٹ اوور بریج کے تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ۔ رکن اسمبلی فاروق شاہ نے معاؤن کارپوریٹر غنی ڈالر کے مطالبہ کو فوری منظور کرتے ہوئے فٹ اوور بریج کی تعمیر کیلئے فنڈ مہیا کرنے کا حکم اپنے عوامی رابطہ کار کو جاری کیا ۔ اس موقع پر معاون کارپوریٹر غنی ڈالر کے ہمراہ عاقب علی ، زبیر شیخ ، مجاہد مرزا ، فہیم منیار ، شاہد پٹھان موجود تھے ۔
حلیم شمس الدین انصاری
ایم آئی ایم ضلع صدر میڈیا سیل
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں