src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کام گار حق سمیتی نے جنتادل کی ستائش کی ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 17 جنوری، 2023

کام گار حق سمیتی نے جنتادل کی ستائش کی ۔





کام گار حق سمیتی نے جنتادل کی ستائش کی ۔ 





سرکاری اسکیموں سے عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے۔ شہر جنتادل سیکولر کی صدر محترمہ شان ہند صاحبہ اور جنرل سکریٹری مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے مفت آن لائین خدمت کا آغاز بروز منگل سے شروع کردیا ۔ جس کی ستائش کام گار حق سمیتی نے کی ہے ۔ 
آج کامگار حق سمیتی کے ذمہ داران جابر شاہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ جنتادل سیکولر رابطہ آفس پر تشریف لائے ۔ انہوں نے صدر جنتادل محترمہ شان ہند صاحبہ ۔ مستقیم ڈگنیٹی اور سہیل عبدالکریم سمیت دیگر ذمہ داران کو گلدستہ پیش کرکے مبارکبادی دی اور مفت میں عوامی کام کی ستائش کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ 
اسکالر شپ ۔ بیوہ فنڈ ۔اپنگ ۔.  معمر شخص کا وظیفہ ۔پین کارڈ آدھار کارڈ ۔ گولڈن کارڈ راشن کارڈ ان سب کاموں میں عوام کا بہت پیسہ خرچ ہوتا ہے ۔ 
جنتادل نے ان کے ایک ہفتے کے راشن کا پیسہ بچا دیا ہے ۔ اس طرح کا اظہار جابر شاہ صاحب نے کیا  
اس وفد میں جابر شاہ کے ساتھ عارف شیخ۔ اکبر شاہ ۔خالد شیخ سمیت دیگر ساتھ حاضر تھے ۔
اسکالر شپ، بیوہ فنڈ ، اپنگ معمر شخص کا وظیفہ (65 سال) پین کارڈ، آدھار کارڈ، کولڈن کارڈ،راشن کارڈ وغیر کا کام کیاجائیگا شہر کا ایک بڑا طبقہ ان اسکیموں سے یا تو انجان ہے یا معلومات کی کمی کی بناء پر اپنی روزانہ کی کمائی کا ایک بڑا حصہ خرچ کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔
ان حالات کو سمجھتے ہوئے شہریان کی راحت کیلئے مالیگاؤں شہر میں پہلی بار ایک انقلابی قدم جنتادل سیکولر صدر شاہ ہند نہال احمد کی سر پرستی و سیکرٹری مستقیم ڈگنٹی کی رہنمائی میں جوناآگرہ روڈ پر واقع جنتادل سیکولر آفس پر مفت کام شروع کیا گیا ہے ۔
اس کام کی سراہنا کرتے ہوئے شہر کی بہت ہی فعال ادارہ کام گار حق سمیتی کے ذمہ داران نے بھی جنتادل کے ذمہ داران کے کام کی ستائش کی۔
 کام گار سمیتی کے ذمہ داران جابر شاہ، عارف شیخ  خالد شیخ، اکبر شاہ نے جنتا دل کے ذمہ داران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے ۔

جنتادل سیکولر مالیگاؤں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages