عارضی خصوصی سرکاری وکیل پروین چوہان سمیت دیگر دو افراد کے خلاف ایک کروڑ ۲۲ ؍ لاکھ فروتی وصول کرنے پر مقدمہ
ایڈوکیٹ چوہان پر ڈپٹی وزیر اعلیٰ دیوریند فڑنویس نے بھی عہدے کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا ہے ۔
جلگاؤں: بھائی چندر رائے چند ملٹی اسٹیٹ کریڈٹ یونین سوسائٹی بدعنوانی کے معاملے میں کلیدی ملزم کو ضمانت دلانے میں مدد کرنے کے بدلے ۲ / کروڑ روپئے کا مطالبہ کر ۱ /کروڑ ۲۲ / لاکھ روپئے فروتی وصول کرنے کے معاملے میں عارضی خصوصی سرکاری ایڈوکیٹ پروین چوہان سمیت دیگر دو افراد کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج ہوا ۔یہ مقدمہ پونے کی ڈیکن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہوا ہے ۔اس واقعے کے منظر عام پر آنے سے سیاسی حلقوں سمیت کو آپریٹو سیکٹر میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔
سورج سنیل جھنور (31 سال ،جلگاؤں) نے پونے کے ڈیکن پولیس اسٹیشن میں تفصیلی شکایتی درج کروائی ہے ۔ شکایت میں کہا گیا کہ بی ایچ آر کریڈٹ یونین کے مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں اس کے والد سنیل جھنور کو ضمانت ملنے میں مدد کرنے عوض میں عارضی خصوصی سرکاری ایڈوکیٹ پروین چوہان نے شیکھر سونارکر (جلگاؤں ) جو بی ایچ آر معاملے میں خصوصی آڈیٹر ہے اور چالیس گاؤں کے اوریجنل وائن شاپ کے مالک اُدئے نانا بھاؤ پوار کے ذریعے ۲ / کروڑ روپئے فروتی مانگی تھیں۔فروتی کی رقم نہیں دینے کے عوض میں ایڈوکیٹ پروین چوہان نے یہ دھمکی دی کہ وہ میرے اور میرے والد سنیل جنھور کے مجمند بینک اکاؤنٹ کو ری اوپن نہیں ہونے دینے اور پونے کی کوتھروڈ پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے میں میرے والد سنیل جھنور کو مزید پھنسادیے گے ،میرے والد کو سالوں تک جیل میں قید و بند رہنے گے اسکے مکوکا تحت سنیل جنھور پر کاروائی کرائے گے۔خوف کی وجہ سے میں نے الگ الگ وقت میں اُدئے پوار اور شیکھر سونارکر کے ذریعےایڈوکیٹ پروین چوہان سےایک موبائل فون کالنگ ایپ کے ذریعے بات چیت کی اور فروتی کی رقم ایک کروڑ روپئے ایڈوکیٹ پروین چو ہان نے اُدئے پوار کے ذریعے قبول کئےاور پوار نےمیرے اور ایڈوکیٹ پروین چوہان کے درمیان صلاح کرنے کے عوض ۲۲ ؍ لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا تھا جس میں سے بیس لاکھ روپئے نقد اور ۲؍لاکھ روپئے حوالے کے ذریعے وصول کئے ہیں اور سنیل جھنور کو ضمانت ملنے میں کوئی مدد نہیں کی ۔پولیس کو دی شکایت میں ایڈوکیٹ پروین چوہان پونے کی کوٹھروڈ پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے میں کس طرح سے شکایت کنندہ کے فلیٹ پر چاقو رکھنے کا منصوبہ بنارہے ہیں اس بات چیت کی آڈیو کلپ بھی کا ذکر کیا ہے ۔
واضح رہے کہ موجود ہ ڈپٹی وزیر اعلیٰ دیوریندر فڑنویس نے اسمبلی اجلاس میںمورخہ ۹؍مارچ ۲۰۲۲ ءکو ایک پن ڈراپیش کر ایڈوکیٹ پروین چوہان پر لوگوںکو بلیک میل کرنے اور دھمکانے ،پولیس آفیسر ان پر دبائو ڈال کر فرضی مقدمے درج کرنے کیلئے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنےکی بات کہی تھی ۔اس کے بعد ایڈوکیٹ پروین چوہان کو خصوصی سرکاری وکیل کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا ۔بعد از جون ۲۰۲۲ء میں متذکرہ بالا فروتی وصول معاملے کے شکایت کنندہ سورج جھنور کی ملاقات تیجس مورے سے ہوئی ۔سورج جھنور نے مورے کو اپنے ساتھ ہوئی نا انصافی کی داستان بیان کی اور ایک آڈیو و ویڈیو کلپ پیش کی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں