src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> واٹر سپلائی محکمہ کی لاپرواہی کو لیکر حسن پورہ کی سینکڑوں خواتین کے ساتھ جمال ناصر پہنچے کارپوریشن کمشنر کی آفس - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 3 جنوری، 2023

واٹر سپلائی محکمہ کی لاپرواہی کو لیکر حسن پورہ کی سینکڑوں خواتین کے ساتھ جمال ناصر پہنچے کارپوریشن کمشنر کی آفس




واٹر سپلائی محکمہ کی لاپرواہی کو لیکر حسن پورہ کی سینکڑوں خواتین کے ساتھ جمال ناصر پہنچے کارپوریشن  کمشنر کی آفس





گذشتہ کئی ماہ دنوں سے حسن پورہ. نورنگ کالونی. ملت کالونی. اعظم پورہ. و اطراف میں نلوں میں پانی کی سپلائی صحیح وقت پر نہیں دی جارہی ہیں.. جس کی اطلاع پربھاگ نمبر 3 واٹر سپلائی انچارج کو کئی بار کی گئی تھی لیکن پھر بھی حسن پورہ و اطراف میں نلوں میں پانی کی سپلائی کا جو وقت مقرر ہے اس وقت پر پانی سپلائی نہیں کیا جارہا تھا جس کی شکایت کو لیکر حسن پورہ کی سینکڑوں خواتین نے وارڈ نمبر14 کے سوشل ورکر جمال ناصر کے ساتھ کارپوریشن کمشنر آفس پہنچے لیکن کمشنر صاحب ہمیشہ کی طرح آفس میں موجود نہیں تھے.




 جس کے بعد پھر جمال ناصر و حسن پورہ کی خواتین نے ڈپٹی کمشنر گری صاحب سے ملاقات کرکے شکایت کی کہ رضا پورہ پانی کی ٹانکی سے حسن پورہ. نورنگ کالونی و اطراف میں نلوں میں پانی کی سپلائی کا جو وقت مقرر ہے اس وقت پر سپلائی نہیں کی جارہی ہے پانچ سے چھ گھنٹے لیٹ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے خواتین کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا . ڈپٹی کمشنر گری صاحب نے فوراً واٹر سپلائی محکمہ پربھاگ تین کے انچارج گوندے صاحب کو طلب کر کے جانکاری لی اور واٹر سپلائی محکمہ سائنہ فلٹر کے انچارج پاٹل و تمام واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ کے آفیسران کے ساتھ میٹنگ کرکے جلد از جلد حسن پورہ و نورنگ کالونی. ملت کالونی و اعظم پورہ اطراف میں نلوں میں پانی کی سپلائی صحیح وقت پر کی جائے تنبیہ کی اور وفد میں شامل حسن پورہ کی سیکڑوں خواتین و سوشل ورکر جمال ناصر. صادق آرٹس والے. فیضان رجو صدر ادارہ ستارہ ہند سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی. محمد عرفان کے علاوہ حسن پورہ کے ذمہ داران  کو اسواسن دیا کہ چند دنوں میں مکمل معلومات حاصل کر کے آپ لوگوں کو وقت پر نلوں میں پانی کی سپلائی ہو کوشش کرونگا آپ ماں بہنیں تمام لوگ اطمینان رکھے...

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages