src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> یوپی میں شاہی مسجد کو شہید کرنے کے بعد اب گجرات میں 6 مدارس پر چلا بلڈوزر - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 16 جنوری، 2023

یوپی میں شاہی مسجد کو شہید کرنے کے بعد اب گجرات میں 6 مدارس پر چلا بلڈوزر

 






یوپی میں شاہی مسجد کو شہید کرنے کے بعد اب گجرات میں 6 مدارس پر چلا بلڈوزر
             

   




گاندھی نگر, 16 جنوری : گجرات حکومت بھی یوپی کی طرح بلڈوزر چلانے کے موڈ میں آگئی ہے۔ آج گجرات حکومت نے کچھ میں بڑے پیمانے پر بلڈوزر کا استعمال کیا ہے۔ اس دوران 36 کمرشل ڈھانچے اور 6 مدارس کو گرا دیا گیا ہے۔ بارڈر کوسٹل ایریا ایکشن پلان کے تحت یہ کاروائی کچھ کے کھاوڑا میں ہوئی ہے، انڈیا ٹی وی آن لائن کی ایک خبر میں یہ اطلاع دی گئ ہے۔ نومبر میں گجرات اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران سورت میں بی جے پی کارکنوں نے جے سی بی (بلڈوزر) پر مہم چلائی۔ اس موقع پر اس کی تصاویر بھی سامنے آئیں۔ یہ وہ دور تھا جب یوپی کے وزیر اعلی انتخابی مہم کے لیے گجرات جانے والے تھے۔



قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوپی کے سی ایم یوگی کو بلڈوزر بابا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے یوپی میں مجرموں کی غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر چلانے جیسی کئی کارروائیاں کی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گجرات انتخابات کے دوران بلڈوزر بھی بحث میں آیا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ گجرات میں بھی جرائم پیشہ افراد اور ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بلڈوزر کاروائی ہوگی۔


(بشکریہ ملت ٹائمز)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages