src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 17 جنوری، 2023



اخباری رپورٹ
جمیعت علما ضلع بیڑ کا یکروزہ کیڈر بیس ورکشاپ مالاپوری میں منعقد 
مفتی حفیظ اللہ قاسمی،قاری نثاراحمد،ڈاکٹر مسیح الدین، مفتی اشفاق اورمفتی شفیق نے شرکت کی۔

مالاپوری ( پریس رپورٹ)جمیعۃ علماء ضلع بیڑ کیڈر بیس ورکشاپ کی غرض و غایت ضلع جنرل سکریٹری مفتی عتیق الرحمن قاسمی نے پیش کی۔
نعتیہ کلام ناصر نےپیش کیا۔
دعائیہ کلام حاجی شیخ مختار کانٹریکٹر نے پیش کرکے ماحول کو سنجیدہ اور روحانی کردیا۔
مفتی شفیق ملی صدر بیڑ کی زیر صدارت یکروزہ کیڈر بیس ورکشاپ کا آغاز ہوا۔
مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی بھیونڈی ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر، قاری نثاراحمدصاحب بھانڈوپ  ممبئی،  مفتی اشفاق قاسمی صدر بیڑ ، سینیر جمیعۃ عہدیدار حضرت مولانا الیاس قاسمی دامت برکاتہم ، مولانا حافظ عبد العزیز بیگ مالاپوری کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجودگی رہی۔
قاری نثار احمد قاسمی بھانڈوپ ممبئی 
حضرت مولانا الیاس قاسمی دامت برکاتہم 
قاضی شفیق خازن جمیعت بیڑ ضلع :
12 برس میں پہلی بار ضلع میں  کیڈر تربیت کا نظم کیا گیا یہ قابل تعریف ہے،جمیعۃ کے کام کو بہت زیادہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ 
عبدالرحیم غلام ثاقب نے کہا کہ علماءسردارہیں انہیں تمام شعبہ جات زندگی میں ایکٹیو ہونے کی ضرورت ہے۔ محلے کا امام محلے کا اصل امیر اور خادم ہے۔ سب اس سے اپنے مسائل بیان کریں اور وہ سب کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پیش پیش رہے۔ اپنا وقار اور اپنا وجود منوائے۔ انہوں نے کہا کہ مالیات، عدلیہ، قانون اور جدید ٹیکنالوجی سے وابستہ علوم کو علماء جانیں۔ تاکہ جدید دور کے فتنوں اور سازشوں کا مقابلہ بہتر انداز سے کیا جا سکے۔
مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی  ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹرنےاپنےخطاب میں فرمایا 
سماج سے ساری برائی ختم کرنے کی زمہ داری  علما کی ہے۔
علما وارث انبیا ہیں اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔
سماج میں اپنی حیثیت پہچانو 
 جو کرسی عزت اللہ نے عطا کی ہے اس کا وقار سنبھالنا ہے 
صرف مسجد کے منبر و محراب تک آپ کا دائرہ کار نہیں۔ اپنے آپ کو پہچانیں۔ جمیعت سیاسی جماعت نہیں۔ یہ ملی شناخت ، شریعت کی حفاظت کرنے والی خالص دینی و ملی جماعت ہے۔ نفرت ختم کرتی ہے محبت کو قائم کرتی ہے۔ 
اپنے سماج کو نفرت سے پاک اور صاف بنانا ہے اور محبت کو قائم کرنا ہے۔ نفرت کا جواب محبت ہے نفرت نہیں۔ یہی سیرت سے سبق ملتا ہے۔ بے قصوروں کی قیدیوں کو چھڑانے کی ذمہ داری کو جمیعۃ نے اٹھایا۔ اور اٹھارہی ہے۔
صدر ضلع مفتی شفیق ملی :
ہم سب طالب علم ہیں طالب۔ علم بن کر برکات حاصل کرتے رہیں۔ 
تمام اراکین تجزیہ کریں ۔
1) تمام سیاسی لیڈر اور اپنے کام کا جائزہ لیں۔
2) علم نفسیات کی کتابیں لازما پڑھیں۔
3) اپنے آپ کو ملجا و مرکز بنانا ہے۔ 
4) ہم بیانات میں میٹھے اور اچھے الفاظ کا استعمال کریں اور برے سمجھے جانے والے الفاظ سے بچیں۔
5) زھد کو سمجھیں یعنی دنیا کی چکا چوند سے دور ہوجائیں۔ زھد و تقوی کو سمجھیں اور اپنائیں۔روپئے پیسے کو افضلیت نہ دیں۔ اس پر کتابیں پڑھیں۔
6) علما میں سے  اچھا نوجوان پتر کار ہو۔ جو علما کی صحیح اور موزوں ترجمانی کرے 
7) جمیعت میں ہی کیوں کام کریں ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ 
دنیوی جواب : جمہوری طرز کثرت رائے پر مبنی ہے لہذا جمہوریت کے اراکین سب تنظیموں سے زیادہ ہیں۔ 

اخروی جواب: 
اتقی دعوت المظلوم 
مظلوم کہ بد دعا سے بچنے کا حکم ہے یعنی ہمیں ظالم کے خلاف کھڑے ہونا بھی ہے۔ 
قبل نبوت آپ علیہ السلام نے کمیٹی بنائی تھی مکہ میں یہ کہتے ہوئے یہ ہم نوجوان مل کر ظالم کے خلاف کھڑے ہونگے۔یہی علما کو کرنا ہے۔
8) بچوں۔نوجوانوں اور بوڑھوں  کی تعلیم کا بھرپور انتظام کریں۔


ڈاکٹر سید مسیح سر نے کہا علما کو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ میں کام کرنا چاہئے۔ وقت اور ڈسیپلین کی پابندی کرنا سیکھنا ہوگا۔ جدید علوم اور سائنس کے ذریعے دشمنان دین کے ذریعے پیدا کردہ فتنوں کو ختم کرنے کے لئے سائنس ٹکنالوجی اور ریسرچ اور تحقیق و ترقیات کے نکات کو سمجھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ  اس معاملے میں پی اے انعامدار پرنسلٹی ڈیولپمنٹ  سینٹر پونے ہر وقت جمیعت علما اور علما کی ٹریننگ کے لئے تیار ہے۔ ان تربیتی پروگراموں میں۔ تقاریر کم۔اور تجرباتی تربیت زیادہ ہوگی۔ جس میں علما کو جدید مسائل جدید ریسرچ سے واقف کرایا جائے گا۔


مفتی اشفاق قاسمی صدر جمیعت :

جمیعت ہے کارکنان یہ سمجھ لیں کہ جمیعت ہماری دنیا بنانے کے لئے نہیں ہے بلکہ جمیعت ہماری آخرت بنانے کے لئے ہے۔
ا نہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں دارالقضا کے نظام میں کچھ باتیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں طاقتور سے مرعوبیت سے نکلنا ہوگا اور عدل کا نظام قائم کرنا ہوگا۔ یہ دارالقضا خواتین میں ارتداد کو روک سکتے ہیں۔ انہیں انصاف دیکر اور ان کےساتھ عدل کرکے۔ علماء کو دین شریعت کے علم کے ساتھ دنیا داری کے بارے میں بارہا جاننے کی ضرورت ہے۔ 
بن بیاہی لڑکیاں ، مطلقہ خواتین ارتداد کی ایک بڑی وجہ ہے۔ گھریلو جھگڑے اور تنازعات کو دارالقضا مٹاکر بہت سارے فتنوں کو ختم کر سکتا ہے۔
ضلع صدر مفتی شفیق قاسمی نے یکساں سول کوڈ بہترین رہبری کی۔ 
ناظم جمیعت مہاراشٹر مولانا حفظ اللہ قاسمی مدظلہ کے تاثرات پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا اس قسم کے کیڈر بیس ورکشاپ اور جدید علوم و بنیادی جدید علوم پر لگاتار کام ہونا چاہئے۔ اس کی تائید و تجویز خودجمیعۃ علما ہندکےقومی صدرحضرت اقدس مولانا ارشد مدنی دامت برکاتہم نے خود کی ہے۔ ورکشاپ ٹرینر ڈاکٹر سید مسیح کا دل قوم کے لئے حزیں ہے۔ میں ان سے بہت متاثر ہوا ہوں اور آج  ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اللہ انہیں جزائے خیر عطا کرے۔ آمین 
انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو جدید عصری  علوم کے ساتھ ساتھ دین کا علم ضرور دینا چاہئے ورنہ روز قیامت پر باز پرس ہوگی اپنے بچوں کو مقامی زبانیں اور جدید مضامین سکھائیں تاکہ وہ دوسری قوم کے محتاج نہ رہیں۔ حضرت مولانا حفیظ اللہ حفیظ قاسمی مدظلہ کی دعاپر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔
اس اجلاس میں سو سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔


شکریہ کے کلمات مولانا مفتی عتیق الرحمن قاسمی نےپیش کئےاورتمام ممہمانان کرام کاشکریہ اداکیا۔
جمیعت علما بیڑ  کیڈر بیز پروگرام کی کامیابی میں پی اے انعامدار پرنسلٹی ڈیولپمنٹ اکادمی پونے کے ٹرینر ڈاکٹر سید مسیح ، مفتی عتیق الرحمن قاسمی جمیعت علما بیڑ جنرل سکریٹری ، ظفر سر، ودیگر اراکین جمیعت کی بھرپور کاوشیں شامل رہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages