src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 4 جنوری، 2023




ایک ستارہ اور چمکا..................

مسٹر مالیگاؤں 2022 محمد اکبر کو رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کی مبارک باد


*شہر مالیگاؤں کی منفرد پہچان جہاں مسجدوں و میناروں کے شہر طور پر کی جاتی ہے وہیں شہر میں بہت سارے افراد جنھوں نے اپنی صلاحیت و محنت اور خوبی کی بدولت الگ الگ فیلڈ میں نام کما کر شہر عزیز کا نام روشن کیا ۔ پھر وہ تعلیمی میدان ہو یا کھیل کا میدان ہو یا پھر کسی ہنر کا جنکی بدولت شہر عزیز کا نام شہری سطح سے ریاستی سطح و ملکی سطح پر روشن اور تابناک ہوا ایک ایسا ہی درخشندہ ستارہ سرزمین مالیگاؤں سے پھر نمودار ہوا جس نے حال ہی میں منعقد آل مالیگاؤں باڈی بلڈنگ مقابلہ جیت کر شہر عزیز کا نام روشن کیا جسے شہر عزیز محمد اکبر (فلیکس جم خانہ) کے نام سے جانتی ہے عیاں رہے کہ 30 دسمبر کو مالیگاؤں باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے شیخ عثمان ہائی اسکول ہزار کھولی میں شہری سطح کا باڈی بلڈنگ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں الگ الگ زمروں میں مقابلے ہوئے جس میں محمد اکبر نے 2022 مسٹر مالیگاؤں  ٹائٹل کا خطاب اپنے نام کرکے شہر عزیز کا نام روشن کیا ۔ اس موقع پر شہر عزیز کے ہردلعزیز رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے مسٹر مالیگاؤں 2022 محمد اکبر کے گھر پہنچ کر شال و گل سے  موصوف کا استقبال کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر مفتی صاحب نے آج کے پر آشوبِ دور میں نوجوانوں میں باڈی بلڈنگ میں دلچسپی کو نیک فال بتاتے ہوئے نوجوانوں کو نشہ و موبائل کی لت چھوڑ کر  اچھی صحت کے لئے جسمانی ورزش و کھیلوں میں دلچسپی لینے کا اظہار کیا تاکہ نئی نسل صحت کی لائن سے تندرست و توانا رہے کیونکہ کسی بھی قوم کا مستقبل انہیں نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ۔ ماضی میں کشتی کے دنگل، کرکٹ ٹورنامنٹ کیساتھ ساتھ باڈی بلڈنگ میں بھی مفتی صاحب نے فنڈ دیکر نوجوانوں کو اس جانب راغب کرنے کی کوشش کی ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے علاوہ حاجی خالد سکندر، عبدالکریم کرما، شکیل بھائی کیسٹ والے، رضوان ٹکیہ و دیگر احبابِ شریک رہے۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages