src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مرحوم زین الدین حسین منصوری آفس پر شریف حسین منصوری کی سرپرستی میں رسم پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 26 جنوری، 2023

مرحوم زین الدین حسین منصوری آفس پر شریف حسین منصوری کی سرپرستی میں رسم پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

 



مرحوم زین الدین حسین منصوری آفس پر شریف حسین منصوری کی سرپرستی میں رسم پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا



  
        مالیگاؤں : 26 جنوری یوم جمہوریہ کے پروقار موقع پر مرحوم زین الدین حسین منصوری کی آفس پر محترمہ معراج بی کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی کی تقریب مکمل ہوئی.
     اس عظیم الشان پروقار موقع پر عادل پٹھان نے اپنی باتوں میں بچوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کروانے کیلئے محنت کرنے پر زور دیا اور سرپرستوں سے کہاں کہ اپنے بچوں کو آزادی میں حصّہ لینے والے ہمارے اکابرین و شہید ہونے والے بہادروں کی داستان سنائی جائے. ڈاکٹر بابا صاحب کے بنائے ہوئے دستورِ ہند پر ہمیں پورا بھروسہ ہے. اگر ہم تعلیم حاصل کرے گے تو اپنا حق آسانی کے ساتھ خود حاصل کر سکے گے.
    رسم پرچم کشائی کے بعد اس موقع پر موجود شریف حسین منصوری صاحب. محبوب حسین منصوری صاحب. اکبر بھائی چادر والے. مشتاق احمد صاحب. جاوید موذّن صاحب. نفیس میتھا. محسن ممبر. علی احمد. عبدالاحد ممبر. صلاح الدین منصوری. نواب منصوری. ساحل منصوری و وارڈ کے دیگر ذمہ داران نے اپنے ہاتھوں سے موجود تمام بچوں میں چاکلیٹ کی تقسیم کرتے ہوئے فرداً فرداً 26 جنوری کی مبارک باد پیش کی.
      اس پروگرام میں خواتین بھی کافی تعداد میں موجود تھی ان سے خصوصی ملاقات محترمہ معراج بی صاحبہ نے کی اور خواتین کا بھی چاکلیٹ سے منہ میٹھا کرایا گیا.

ان سب کے بعد پر امن طریقے سے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کا اختتام کیا گیا.
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages