ستیہ جیت تامبے اور جلگاؤں کے ایک کارکن کی کال ریکارڈنگ وائرل: ’’میں نے فیصلہ کر لیا ہے‘‘ کہتے ہوئے تامبے نےاپنے مؤقوف واضح کیا
جلگاؤں (نامہ نگار) قانون ساز کونسل کےاساتذہ اور گریجویٹس کوٹے کے انتخابات کے پیش نظر حکمراں شندے-فڑنویس اور مہاوکاس اگھاڑی کے درمیان سیاسی گھمسان شروع ہیں ۔ ریاستی سطح پر قانون ساز کونسل کی ۵ ؍ نشستوں کیلئے کل ۸۳؍امیدوارانتخابی میدان میں ہیں۔ تاہم ناسک حلقہ میں انتخابدن گذرنے کے ساتھ دلچسپ ثابت ہو رہا ہے۔ ایک طرف ستیہ جیت تامبے نے کانگریس چھوڑ کر آزاد امیدواری داخل کی ہے۔ دوسری طرف ان کے مدمقابل آزاد امیدوار شوبھانگی پاٹل کی حمایت کو لے کر مہاوکاس اگھاڑی میں اختلاف نظرآرہا ہے۔ اس میں ستیہ جیت تامبے کا موقوف کیا ہے یہ عوام کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ ایسے میںجلگائوں سے ایک کارکن نے ان سے فون پر رابطہ کیا۔ اس وقت تامبے نے اس سے بات چیت میں اپنا موقوف واضح کرتے ہوئے اگلی سیاسی سمت کے متعلق وضاحت کی ہے ۔
وائرل آڈیو کلپ میں اس کارکن نے خود کا نام سنیل ٹھاکور بتایا ہے ۔ اس کال رڈیکارنگ میں ستیہ جیت تامبے نے اپنی مستقبل کی سیاست سمت بتائی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا چاہتا ہے ۔کال ریکارڈنگ کی بات چیت میں خود کو سدھیرے تامبے کا ووٹر بتایا اور یہ ستیہ جیت تامبے سے اپنی بے چینی اورکنفیوژن کا اظہار کیا ۔تامبے نے کہا کہ’’میںنے پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال میں آزاد امیدوار کے طور پر کام کر رہا ہوں۔ جلد ہی مہاراشٹر کو بھی میرے موقوف کا پتہ چل جائے گا۔ میں صرف اس طوفان کے تھم جانے کا انتظار کررہا ہوں ،طوفان کے اندر طوفان ایسا نہ ہونا چاہئے ۔سب کو پرسکون ہونے دو ،پھر ۱۹ ؍ تا۲۰؍ تاریخ کو تمہیں سب معلوم ہو جائے گا ۔اس لیے ووٹروں اور کارکنوں کو ستیہ جیت تامبے کا مؤقوف منظر عام پر آنے کیلئے مزید ۲تا ۳ دنوں کا انتظار کرنا پڑے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں